162

کھیوڑہ دنیا کی دوسری بڑی نمک کی کان

کھیوڑہ جو کے دنیا کی  دوسری  بڑی نمک کی کان ہے اس کے بارے میں مشہور ہے کہ اسے اسکندر اعظم کے گھوڑوں نے دریافت کیا تھا۔
یہ 326  قبل مسیح کی بات ہے کہ ، یونان کے بادشاہ ، سکندر اعظم ، جو ایشیاء سے افریقہ اور یورپ تک کی سلطنت فتح کرنے کے لئے مشہور تھے ،  برصغیر کو  فتح کرنے کے لئے  پاکستان سے گزر رہے تھے۔ جس علاقے میں انہوں نے اپنی فوج کو آرام کے لئے روکا وہ پاکستان کا علاقہ کھیوڑہ تھا ، وہاں جب وہ روکے تو انہوں نے دیکھا کے گھوڑے زمین چاٹ رہے ہیں جس پر سکندر نے اس بات کا پتا لگانے کو کہا کہ آخر گھوڑے زمین کیوں چاٹ رہے ہیں۔ سکندر کے سپاہیوں نے خود دریافت کیا تو پتا چلا کے یہ کچھ نمکین پتھر ہیں جو گھوڑے چاٹ رہے ہیں۔ اس طرح کھیوڑہ نمک کے ذخائر دریافت ہوے۔

آج ، تقریبا 2330 سال بعد ، کھیوڑہ نمک کی کان دنیا کے دوسرے نمبر پر ہے- پہلے نمبر پر سیفٹو کینیڈا کی سیفٹو نمک کی کان ہے جو کہ اونٹاریو کے علاقے گاڈیرک میں واقع ہے۔ کھیوڑہ نمک کی کان سے ہر سال  325،000  ٹن نمک نکلتا ہے ، اور ایک اندازے کے مطابق اب تک اس میں سے 220 ملین ٹن  نمک نکال لیا جا چکا ہے۔ جبکہ اس کے کل ذخائر 6.687 بلین ٹن ہیں۔ سرکاری طور پر ، جنجوعہ راجہ قبیلے کے  1200  سال کے دورے حکمرانی میں یہاں نمک کی کان کنی نہں ہوی ، لیکن ممکن ہے کہ سکندر اعظم کے زمانے سے ہی یہاں نمک کی کان کنی اور اس کا کاروبار ہوتا آرہا ہے۔

کھیوڑہ  کی  یہ نمک کی کان 110 مربع کلومیٹر پر معیط ہے ، جس کی گہرائی 228 میٹر اور یہ 11 منزلوں پر مشتمل ہے۔  کھیوڑہ نمک کی کان کی سرنگوں کی لمبائی ، ٤٠ کلومیٹر تک ہے اور اس کی گہرائی ٧٣٠ میٹر ہے۔ اتنے وسیع و عریض نمک کی کان کو سمبھالنے کے لیے بھی بڑی افرادی قوت کی ضرورت پڑتی ہے۔ اور نمک کی اینٹوں سے نقش و نگار  کے ساتھ کچھ دلچسپ مقامات تعمیر کیے گئے ہیں۔

کان کے شروع میں سب سے پہلے گلابی اور سفید نمک کی اینٹوں سے بنی بادشاہی مسجد آتی ہے جس کے ساتھ ایک چھوٹا مینار بھی بنایا گیا ہے ، جو اس مسجد کو مکمل بناتا ہے۔  سیاحوں کو کان کی طرف مائل کرنے کے لئے نمک کے پتھروں  سے بہت سے چھوٹے مجسمے بھی بنائے گئے ہیں۔  جن میں دیوار چین ، مال روڈ مری ، مینار پاکستان وغیرہ قابل ذکر ہیں۔ کان کو بہت ہی خوبصورت دیکھائی دینے والی روشنیوں سے سجایا گیا ہے۔

 

بہت ساری اور  جگہیں ہیں۔ جن میں سے  ایک-75 میٹر لمبا “اسمبلی ہال” چیمبر بھی شامل ہے اور ایک 25 فٹ لمبا نمک پتھروں سے بناہوا پل ہے جسے “پل سرت” بھی کہا جاتا ہے ، نمکین تالاب ، اور خوبصورت نمک کے کرسٹل فارمیشن موجود ہیں۔ سیاحوں کے لئے ایک چوٹی ریل گاڑی چلتی ہے جو انھیں کان کے اندر لے جانے اور واپس لانے کے لئے استمال ہوتی ہے- جبکہ ١٩٣٠ کی  دیہائی میں یہ نمک نکالنے کے لئے استعمال ہوتی تھی۔

 

کھیوڑہ نمک کی کان میں اپنا مکمل طور پر کام کرنے والا پوسٹ آفس ہے ، جو کارکنوں کے استعمال کے لئے ہے۔ پوسٹ آفس مکمل طور پر نمک کی اینٹوں سے بنایا گیا ہے اور یہ دنیا میں نمک سے بنا ہوا واحد پوسٹ آفس ہے۔

کوئی بھی اگر اس نمک کی کان کے نمک کو استعمال کرنا چاہتا ہے تووہ اپنے کسی بھی قریبی دکان پر جائے وہاں آپ کو یہ نمک “ہمالین سالٹ” کے نام سے با آسانی مل جائے گا۔ یہ آپ کی گھر میں استعمال ہونے والے نمک سے نمایاں طور پر زیادہ مزیدار ہو گا ، اور آپ کو اس نمک کی دلچسپ کہانی جاننے کا بھی دل کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں