متحدہ عرب امارات کا پاسپورٹ طاقتور پاسپورٹ قرار

متحدہ عرب امارات کا پاسپورٹ طاقتور پاسپورٹ قرار

پاسپورٹ انڈیکس گراف کی درجہ بندی کے مطابق متحدہ عرب امارات کا پاسپورٹ اب بھی 2024 میں دنیا کے طاقتور پاسپورٹوں میں سرفہرست ہے۔

سبق ویب کے مطابق اماراتی پاسپورٹ نے اسپین، جرمنی، فرانس، اٹلی اور ہالینڈ کے پاسپورٹ کو پیچھے چھوڑ دیا جو گزشتہ کئی سالوں سے دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ سمجھے جاتے تھے۔

اماراتی پاسپورٹ رکھنے والے دنیا کے 180 ممالک کا سفر کر سکتے ہیں۔ ان میں سے 131 ممالک کو سفر کے لیے پیشگی ویزا کی ضرورت ہی نہیں ہے، جبکہ 49 ممالک ایسے ہیں جہاں آمد پر اماراتی پاسپورٹ رکھنے والوں کو ویزا جاری کیا جاتا ہے۔

طاقتور پاسپورٹ کی فہرست میں جرمنی، سپین، فرانس، اٹلی اور ہالینڈ دوسرے نمبر پر ہیں۔ ان پانچ یورپی ممالک کے پاسپورٹ رکھنے والے 178 ممالک کا بغیر ویزے کے سفر کر سکتے ہیں۔

مزید دلچسپ مواد کے لیے لمحہ اردو وزٹ کریں

سویڈن، فن لینڈ، لکسمبرگ، آسٹریا اور سوئٹزرلینڈ کے پاسپورٹ رکھنے والے 177 ممالک کا سفر کر سکتے ہیں۔ اس سال تین ممالک کے پاسپورٹ رینکنگ میں سب سے نچلی سطح پر ہیں۔ ان میں عراق، افغانستان اور شام شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں