امیتابھ بچن کے شو کون بنے گا کروڑ پتی میں آٹھویں جماعت کا طالب علم نے کروڑ پتی بن گیا 31

امیتابھ بچن کے شو کون بنے گا کروڑ پتی میں آٹھویں جماعت کا طالب علم نے کروڑ پتی بن گیا

امیتابھ بچن کے شو کون بنے گا کروڑ پتی میں آٹھویں جماعت کا طالب علم نے کروڑ پتی بن گیا

بھارت کے مشہور اداکار امیتابھ بچن کے گیم شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ میں 14 سالہ لڑکے نے ایک کروڑ روپے جیت کر نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق آٹھویں جماعت کے طالب علم میانک گیم شو ‘کون بنے گا کروڑ پتی’ میں ایک کروڑ روپے جیتنے والے سب سے کم عمر شخص بن گئے ہیں۔

واضح رہے کہ امیتابھ بچن کی میزبانی میں ہونے والے اس گیم شو کا 15 واں ایڈیشن رواں سال ٹیلی ویژن پر نشر کیا جا رہا ہے۔

میانک کا تعلق بھارتی ریاست ہریانہ سے ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے پروگرام کے ٹریلر میں وہ امیتابھ بچن سے کہتے ہیں کہ ‘صرف ایک چیز جو کہیں بھی فرق کر سکتی ہے وہ ہے آپ کا علم۔’

شو کے دوران امیتابھ بچن کے ایک سوال کے جواب میں میانک کے والد نے کہا کہ ان کے اسکول کے اساتذہ بھی کہتے ہیں کہ یہ لڑکا ہمیشہ ہم سے دو قدم آگے رہتا ہے۔

پروگرام کے دوران اس 14 سالہ لڑکے نے 15 سوالوں کے صحیح جواب دیے اور ایک کروڑ روپے جیتے۔ اس کے بعد جب امیتابھ بچن نے ان سے 7.5 کروڑ روپے کا 16واں سوال پوچھا تو میانک نے معذرت کرتے ہوئے 1 کروڑ روپے کے انعام پر گیم ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔

مختلف اور دلچسپ خبروں کے لیے لمحہ اردو وزٹ کرتے رہیں

میانک نے پروگرام کے اختتام پر کہا کہ وہ خود کو خوش قسمت سمجھتے ہیں کیونکہ انہیں ‘کون بنے گا کروڑ پتی’ میں اپنے علم کا مظاہرہ کرنے کا موقع ملا۔

‘کون بنے گا کروڑ پتی’ ہندوستان کے مقبول ترین پروگراموں میں سے ایک ہے جو سن 2000ء سے چل رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں