عماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا 31

عماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا

عماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا

پاکستانی آل راؤنڈر عماد وسیم نے ہر قسم کی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

جمعہ کو ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں عماد وسیم نے لکھا کہ حال ہی میں میں نے اپنے انٹرنیشنل کرکٹ کیرئیر کے بارے میں بہت سوچا ہے اور میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا یہ صحیح وقت ہے۔

تاہم عماد وسیم کا کہنا ہے کہ وہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد لیگ کرکٹ کھیلنا جاری رکھیں گے۔

عماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا

پاکستانی 34 سالہ آل راؤنڈر نے پاکستان کے لیے 55 ون ڈے اور 66 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے ہیں۔

پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے عماد وسیم نے 55 ون ڈے میچوں میں 44 وکٹیں حاصل کیں اور 986 رنز بنائے جبکہ 66 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں انہوں نے 65 وکٹیں لے کر پاکستان کی جانب سے 486 رنز بنائے۔؟؟ سوشل میڈیا پر ایک بیان میں عماد وسیم نے مزید کہا کہ ‘میں پی سی بی کی حمایت پر ان کا بھی شکر گزار ہوں اور پاکستان کی نمائندگی کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔’

آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ 121 ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچوں میں ٹیم کی نمائندگی کرنا خواب جیسا تھا۔

دلچسپ خبروں کے لیے لمحہ اردو وزٹ کرتے رہیں

پی سی بی میں تبدیلیوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کرکٹ کے لیے اچھا وقت ہے جہاں نئے کوچز اور نئی قیادت آرہی ہے۔

میں ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں اور ٹیم کو آگے بڑھنے کا منتظر ہوں۔”

عماد نے ہمیشہ سپورٹ کرنے پر پاکستانی کرکٹ شائقین، اپنے خاندان اور دوستوں کا شکریہ ادا کیا۔

آل راؤنڈر کی ریٹائرمنٹ کے چند منٹ بعد، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف نے ایک بیان میں کہا کہ ‘عماد پاکستان کرکٹ کا اثاثہ تھے اور محدود اوورز کی کرکٹ میں ان کی کارکردگی۔ ٹیم کی کامیابی کے لیے اہم تھے۔ ذکاء اشرف کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں کرکٹ کے میدان میں ان کی کمی محسوس ہوگی لیکن ہم ان کے ریٹائرمنٹ کے فیصلے کا بھی احترام کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں