پاکستان انگلینڈ کو 278 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جاسکتا ہے؟ 51

پاکستان انگلینڈ کو 278 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جاسکتا ہے؟

پاکستان انگلینڈ کو 278 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جاسکتا ہے؟

انڈیا میں جاری ورلڈکپ کے انتہائی اہم میچ میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر پاکستانی ٹیم کی سیمی فائنل میں رسائی کی جدوجہد میں مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت نیوزی لینڈ کے 10 پوائنٹس ہیں اور اُن کا نیٹ رن ریٹ پاکستان اور افغانستان دونوں سے بہتر ہے۔

پاکستان اور افغانستان کے اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر آٹھ، آٹھ پوائنٹس ہیں۔

پاکستان ورلڈ کپ میں اپنا آخری لیگ میچ انگلینڈ کے خلاف کولکتہ کے ایڈن گارڈنز سٹیڈیم میں کھیلے گا۔

مزید ممعلومات کے لیے لمحہ اردو وزٹ کرتے رہیں

کرکٹ کی کوریج کرنے والی ویب سائٹ ’کرک اِنفو‘ کے مطابق گرین شرٹس کو نیوزی لینڈ کو پیچھے چھوڑنے اور سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے انگلینڈ کو تقریباً 287 رنز سے شکست دینا ہوگی۔

مثال کے طور پر اگر انگلینڈ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو 150 رنز کا ہدف دیتی ہے تو گرین شرٹس کو یہ ہدف 3.4 اوورز میں حاصل کرنا ہوگا۔اسی طرح اگر افغانستان کو سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنی ہے تو انہیں نیوزی لینڈ اور پاکستان کو پیچھے چھوڑنے کے لیے اپنے آخری لیگ میچ میں جنوبی افریقہ کو 438 رنز سے شکست دینا ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں