عالمی برادری اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگی صورت حال میں کردار ادا کرے، سعودی عرب 23

عالمی برادری اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگی صورت حال میں کردار ادا کرے، سعودی عرب

عالمی برادری اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگی صورت حال میں کردار ادا کرے، سعودی عرب

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے حماس کے اسرائیل پر اچانک حملے کے بعد تشدد میں اضافہ روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔؟؟   عرب نیوز کے مطابق بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب تمام فریقین پر زور دیتا ہے کہ وہ بین الاقوامی قوانین کا احترام کریں۔

  دریں اثنا، سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے اتوار کو 24 گھنٹوں میں دوسری بار امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلینکن نے رابطہ کیا۔

  سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے غزہ اور اس کے گردونواح میں جاری فوجی کشیدگی کے خطرات اور کشیدگی کو کم کرنے کے لیے ضروری طریقے تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

  فریقین نے عالمی امن اور سلامتی کے تحفظ میں مدد کے لیے بحران کے منفی اثرات کے دائرہ کار کو محدود کرنے کے لیے بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر کام کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

  فریقین نے علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال اور اس سلسلے میں کی جانے والی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ یاد رہے کہ اسرائیلی فوج حماس کے عسکریت پسندوں کو پیچھے دھکیلنے کے لیے لڑ رہی ہے۔

عرب نیوز کے مطابق غزہ اور اسرائیلی علاقوں میں جنگ جاری ہے۔  ہفتے کے روز غزہ کا محاصرہ توڑتے ہوئے حماس کے عسکریت پسندوں نے قریبی اسرائیلی بستیوں پر اچانک حملہ کیا جس کے بعد اسرائیل نے غزہ کی شہری آبادی پر بمباری کی اور کئی عمارتوں کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں