
کرکٹ ورلڈکپ 2023 اسکواڈ کا اعلان، نسیم شاہ آؤٹ
لاہور(لمحہ اردو): پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹ ورلڈکپ 2023 کے لیے ١٨ رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا نسیم شاہ ٹیم سے باہر۔
لمحہ اردو: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے جمعہ کے روز پریس کانفرنس کے دوران بھارت میں ہونے والے ون ڈے کرکٹ ورلڈکپ کے لیے 18 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کیا۔ انضمام الحق نے بتایا کہ قومی اسکواڈ میں بابراعظم کپتان اور شاداب خان نائب کپتان ہوں گے۔ فاسٹ بولر نسیم شاہ انجری کے باعث ورلڈکپ سے باہر ہوگئے ہیں جبکہ ان کی جگہ حسن علی کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

ورلڈکپ کے لیے 18 رکنی اسکواڈ: بابراعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، امام الحق، عبداللہ شفیق، فخر زمان، محمد رضوان، حارث رؤف، افتخار احمدشاہین شاہ آفریدی، حسن علی، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، سعود شکیل ،سلمان آغا اور اسامہ میر شامل ہیں جبکہ تین ریزرو کھلاڑیوں میں محمد حارث، ابرار احمد اور زمان خان شامل ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی عمران خان سے معذرت
انضمام الحق نے کہا کہ حسن علی کو تجربے کی بنیاد پر اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ بڑے ایونٹس میں تجربہ کار بولر کی ضرورت ہوتی ہے جبکہ نسیم شاہ کا ٹیم میں نہ ہونا ہمارے لیے بڑا نقصان ہے۔ فاسٹ بولرز میں بہت زیادہ انجریز ہیں۔ جی ہاں، بڑے میچوں میں ہم نے کوشش کی ہے کہ ایسے بولرز ہوں جن کے پاس تجربہ ہو جو میچ کھیل چکے ہوں، بھارت میں ہم پر دوسری ٹیموں کے مقابلے زیادہ دباؤ ہے، اس لیے ان چیزوں کو دیکھ کر پریشر ہینڈل کرنا بھی ایک مسئلہ ہے۔ حسن علی کو ماضی میں بھارت کے خلاف اچھی کارکردگی کے باعث ورلڈکپ ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔
پی سی بی اجلاس: قومی اسکواڈ کی سلیکشن کے لیے ایشیاکپ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ واضح رہے کہ آئی سی سی ون ڈے کرکٹ ورلڈکپ 5 اکتوبر سے بھارت میں شروع ہورہا ہے۔ پاکستان ورلڈکپ میں پہلا میچ 6 اکتوبر کو نیدرلینڈ کے خلاف کھیلے گا۔ جبکہ اس سے پہلے قومی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف حیدرآباد میں وارم اپ میچز کھیلے گی۔