گاڑی رجسٹریشن چیک کرنے کا طریقہ 40

گاڑی رجسٹریشن چیک کرنے کا طریقہ

گاڑی رجسٹریشن چیک کرنے کا طریقہ

محکمہ ایکسائز کی جانب سے گاڑی رجسٹریشن چیک کرنے کے لیے دو آسان طریقے پیش کیے گئے ہیں۔ جو صارفین انٹرنیٹ تک رسائی رکھتے ہیں وہ اسے اب بآسانی آن لائن چیک کر سکتے ہیں جبکہ دیگر لوگ ٹیکسٹ میسج بھیج کر اپنی گاڑی کے بارے میں معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔

بذریعہ ایس ایم ایس

ایس ایم ایس کے ذریعے گاڑی کی تصدیق کی سروس صرف صوبہ پنجاب اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دستیاب ہے۔

پنجاب میں رجسٹرڈ گاڑی رجسٹریشن چیک کرنے کے لیے گاڑی کا نمبر 8785 پر بھیج کر آپ معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

اسلام آباد میں رجسٹرڈ گاڑی رجسٹریشن چیک کرنے کے لیے گاڑی کا نمبر 8521 پر بھیجیں۔

ایس ایم ایس بھیجنے کے بعد آپ کو گاڑی رجسٹریشن چیک کرکے تفصیلات موصول ہوں گی جس میں انجن نمبر، میک، رنگ، ٹوکن نمبر کی تفصیلات، رجسٹریشن کی تاریخ اجراء اور چیسیس نمبر کی تفصیلات دی جائیں گے۔

بذریعہ ایم ٹی ایم آئی ایس

گاڑیوں کی آن لائن تصدیق کے لیے ہر صوبائی حکومت کی اپنی ویب سائٹ بنائی گئی ہے۔ جسے موٹر ٹرانسپورٹ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (ایم ٹی ایم آئی ایس) کہا جاتا ہے۔

ایم ٹی ایم آئی ایس پنجاب صوبہ پنجاب کے لیے دستیاب ہے، ایم ٹی ایم آئی ایس صوبہ سندھ کے لیے دستیاب ہے، اسی طرح ایم ٹی ایم آئی ایس کے پی کے صوبہ خیبر پختونخواہ کیلئے مختص ہے جبکہ ایم ٹی ایم آئی ایس اسلام آباد صرف اسلام آباد کے لیے دستیاب ہے۔ اس کے علاوہ اسلام آباد سٹی ایپ کے پاس گاڑیوں کی رجسٹریشن کی تصدیق کا آپشن موجود بھی ہے۔

صوبہ پنجاب میں رجسٹرڈ گاڑی رجسٹریشن چیک کریں

صوبہ سندھ میں رجسٹرڈ گاڑی رجسٹریشن چیک کریں

گاڑی کا نمبر درج کریں جیسا کہ اوپر بتایا گیا ہے اور سرچ بٹن پر کلک کریں۔ اس طرح، آپ کو اسکرین پر رجسٹریشن سے متعلق تمام معلومات مل جائیں گی۔

حکومت پاکستان نے شہریوں کو بہترین سہولت دینے کے لیے محکمہ ایکسائز کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کیا ہے۔ حکومت پاکستان نے ایس ایم ایس اور آن لائن گاڑی کی تصدیق کی سہولت فراہم کرکے گاڑی رجسٹریشن چیک کرنے کا مسئلہ حل کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی کا بل چیک کرنے کا طریقہ

حکومت نے کار کی رجسٹریشن کے عمل کو بھی مزید ہموار، آسان اور شفاف بنا دیا ہے۔ اس سے قبل پاکستان میں گاڑی رجسٹریشن چیک کرنا ایک طویل عمل تھا جس کے لیے ہمیں محکمہ ایکسائز میں لائن میں کھڑالے ہوکر گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا تھا لیکن اب چند کلکس کے ذریعے یہ کام ممکن بنا دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں