بیشتر آن لائن سروسز اور سافٹوئیر وڈیو ڈاون لوڈ کرنے کی سروس مہیا کرتے ہیں، لیکن تمام ہی اس قسم کی سروسز پرمیم ہوتی ہیں اور ان کے لیے یوزر کو اپنے کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے قیمت ادا کرنی پڑتی ہے۔اس پوسٹ میں ہم اپ کو ایک ایسی ایپ سے متعارف کرائیں گے جس کو استعمال کرنے کے بعد اپ کسی بھی ویب سائٹ یا ٹوئٹر جیسے پلیٹ فارم پر ویڈیوز با آسانی ڈاؤن لوڈ کر پائیں گے یہ پوسٹ اپ لوگوں کے لیے بہت ہی مفید ثابت ہونے جا رہی ہے۔ اس قسم کی دیگر پوسٹ بھی لمحہ اردو پر دستیاب ہیں۔ لمحہ اردو پر آپ آن لائن بجلی کے بل چیک کرنے وڈمیٹ پلیئر کے استعمال، فیس بک کے استعمال، انسٹاگرام کے استعمال، لائسنس بنوانے کے طریقہ کار اور اسی طرح کے مختلف پوسٹ پڑھ کر فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ ہم جس ایپ سے آپ کو متعارف کرانے جا رہے ہیں اس کا نام 1 ڈی ایم براؤزر یا ڈاؤن لوڈر ہے۔ اس ایپ کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپ اپنے موبائل کے ذریعے کسی بھی ویب سائٹ سے ویڈیو ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں اور اس کے علاوہ یہ براؤزر اپ کو ٹورنٹس ویڈیوز ڈاؤن لوڈ کرنے کی بھی سہولت دیتا ہے اگر اپ کسی ٹورنٹ ویب سائٹ سے کسی بھی مووی، سافٹ ویئر، گیم یا کسی بھی ڈاکومنٹ کو ڈاؤن لوڈ کرنا چاہتے ہیں تو وہ بھی اپ اس ایپ کے ذریعے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ اس ایپ کو استعمال کرنا بھی نہایت ہی اسان ہے۔ اگر آپ اس ویب سائٹ کو استعمال کرتے ہوئے آپ کسی ویڈیو کو ڈاؤن لوڈ کرنا چاہتے ہیں تو اپ کو اس ویڈیو کا لنک اس براؤزر میں پیسٹ کرنا ہوگا جیسے ہی اپ ویڈیو کا لنک پیسٹ کریں گے تو براؤزر خود ہی اس لنک میں ویڈیو کو ڈیٹیکٹ کر لے گا اور ڈاؤن لوڈنگ کی اپشن آنا شروع ہو جائے گی۔ جس کے بعد آپ ڈاؤن لوڈ کے بٹن کر کلک کریں گے اور اپ کی ویڈیو ڈاؤن لوڈ ہو جائے گی۔
