پاکستان کے بیشتر شہری بجلی کا میٹر لگوانے کے درست طریقہ کار سے ناواقف ہیں۔ لیکن اگر آپ ہماری اس پوسٹ کو تفصیل سے پڑھیں گے تو آپ میٹر لگوانے کے طریقہ کار سے بخوبی واقف ہو جائیں گے۔ آئیے جانتے ہیں کہ بجلی کا میٹر لگوانے کے لیے آپ کو کن مراحل سے گزرنا ہو گا۔
پہلا سٹیپ۔ درخواست فارم (اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں) متعلقہ ڈسٹریبیوشن کمپنی کی ویب سائٹ یا متعلقہ دفتر سے مفت میں حاصل کریں۔
درخواست فارم کے ساتھ درج ذیل کاعذات منسلک کریں اور متعلقہ دفتر میں جمع کرائیں۔
دوسرا سٹیپ۔ برائے مہربانی مندرجہ ذیل کاعذات کو سکین کر کے اپلوڈ کریں۔ سکینڈ فائل کا سائز 200 کلو بائٹ سے زیادہ نہ ہو۔ درخواست فارم کے ساتھ لگائے جانے والے کاغذات درج ذیل ہیں۔
1۔ درخواست فارم کی تین عدد کاپیاں۔
2۔ صارف اور گواہان کے دستخط شدہ متعلقہ ٹیرف کی کاپی ( گھریلو اور کمرشل سنگل فیز کونکشن کی صورت میں گواہان کے دستخط کی ضرورت نہیں) ۔
3۔ ملکیت کا ثبوت ( رجسٹری، اصل فرد، بیع نامہ، الاٹمنٹ لیٹر ( ہاؤسنگ کالونی کی صورت میں) تمام صفحات اوتھ کمشنر یا نوٹری پبلک یا گریڈ ون گزیٹڈ آفسیر سے تصدیق شدہ۔
تیسرا سٹیپ۔ درخواست دہندہ کا بیان حلفی کنکشن کی مطلوبہ جگہ پر پہلے سے کوئی کنکشن موجود نہیں اور کسی قسم کے بقایاجات واجب الادا نہیں۔ اگر بعد میں بقایاجات کا معلوم ہوا تو انہیں جمع کروانے کا پابند ہوں گا۔ دفتر میں موجود نمونہ کے مطابق اوتھ کمشنر سے تصدیق شدہ اشٹام پیپر پر ٹائپ کروائیں۔
چوتھا سٹیپ۔ جائیداد کے ایک سے زائدمالکان کی صورت میں باقی مالکان کی طرف سے درخواست دہندہ کے لیے اجازت نامہ (دفتر میں موجودہ نمونے کے مطابق اوتھ کمشنر سے تصدیق شدہ اسٹام پہ ٹائپ کروائیں) ۔
پانچواں سٹیپ۔ درخواست دہندہ کے کرائے دار ہونے کی صورت میں مالک مکان کی جانب سے اجازت نامہ دفتر میں موجود نمونے کے مطابق اوتھ کمشنر سے تصدیق شدہ اسٹام پر ٹائپ کروائیں۔

چھٹا سٹیپ۔ درخواست دہندہ کے شناختی کارڈ کی تصدیق شدہ فوٹو کاپی۔
ساتواں سٹیپ۔ دو گواہان کے قومی شناختی کارڈ کی تصدیق شدہ فوٹو کاپیاں (سنگل فیز کے درخواست دہندہ کے لیے ضروری نہیں)۔