موبائل فون کی معلومات 76

موبائل فون کی معلومات

موبائل فون کی معلومات

کئی سالوں سے موبائل فون دنیا میں ایک جنون بن گیا ہے۔ موجودہ دور میں موبائل فون کے بغیر زندگی کا تصور کرنا تقریباً ناممکن ہے، لیکن آپ اپنے اس بہترین دوست کے بارے میں کیا جانتے ہیں؟

  اس حیرت انگیز ڈیوائس کے بارے میں کچھ حیران کن حقائق یہ ہیں جسے آپ اوسطاً دن میں 100 سے بھی زیادہ بار اپنے ہاتھ میں پکڑتے ​​ہیں۔

  پہلا موبائل فون

دنیا کا پہلا موبائل فون موٹرولا کا ڈائنیٹک 8000 ایکس تھا جسے 1983 میں کمپنی کے ایک سینئر ایگزیکٹو مارٹن کوپر نے تیار کیا تھا۔  یہ فون صرف 30 نمبر محفوظ کر سکتا تھا جبکہ اس کا وزن 1.1 کلوگرام تھا اور یہ 30 منٹ تک بات کر سکتا تھا۔  جبکہ اس کی قیمت 4000 ڈالر تھی۔

  پہلی موبائل کال

موبائل فون کی معلومات

  پہلی موبائل فون کال ڈاکٹر جوئل ایس اینگل نے 3 اپریل 1973 کو مارٹن کوپر کے اپنے تیار کردہ ڈائنٹیک موبائل فون کا استعمال کرتے ہوئے کی تھی۔

  پہلا اسمارٹ فون

  دنیا کا پہلا سمارٹ فون 16 اگست 1994 کو معروف کمپنی آئی بی ایم نے متعارف کرایا تھا جس کا نام پہلے انگلر تھا لیکن بعد میں اسے سائمن پرسنل کمیونیکیٹر کہا جانے لگا۔  یہ مارکیٹ میں دستیاب پہلا ٹچ اسکرین فون تھا جسے اسٹائلس یا انگلی کی مدد سے باآسانی چلایا جاسکتا تھا جب کہ اس میں کیلنڈر، کیلکولیٹر، ایڈریس بک اور نوٹ پیڈ جیسے فنکشنز موجود تھے۔

  جاپان میں موبائل فون کا انوکھا جنون

  یہ ایک دلچسپ حقیقت ہے کہ جاپان میں استعمال ہونے والے تقریباً 90 فیصد موبائل فون واٹر پروف ہوتے ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ جاپانی لوگ نہانے کے دوران اپنے آلات استعمال کرنے کا بہت شوق رکھتے ہیں۔

ایپل کا انوکھا ریکارڈ

سن 2012ء میں، ایپل نے 14 ہفتوں میں 37 ملین آئی فون فروخت کیے، جو 262 فون فی منٹ اور 4 فون فی سیکنڈ بنتے ہیں۔

دنیا کا مہنگا ترین موبائل

  آج کل دنیا میں تقریباً ہر کسی کے پاس موبائل فون ہے، کسی کے پاس اسمارٹ فون ہے اور کسی کے پاس سادہ۔  لیکن دنیا کا سب سے مہنگا سمارٹ فون ایپل کا آئی فون 5 تھا۔ جسے ڈیزائنر اسٹیورٹ ہگیز نے 26 قیراط کے کالے ہیروں سے ڈیزائن کیا اور 15.3 ملین ڈالر میں فروخت ہوا۔

اینڈرائیڈ فونز کا موبائل دنیا پر راج

  ویسے تو آئی فون کو اسمارٹ فونز کا بادشاہ سمجھا جاتا ہے لیکن جہاں تک فروخت کا تعلق ہے تو گوگل کے اینڈرائیڈ فونز کا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا۔  ایک اندازے کے مطابق اسمارٹ فون مارکیٹ میں اس وقت 82.8 فیصد صارفین اینڈرائیڈ ڈیوائسز استعمال کررہے ہیں۔

موبائل فون کی معلومات

  موبائل ایپس

  اس وقت دنیا بھر میں 2.8 ملین اسمارٹ فونز فروخت ہوتے ہیں لیکن ایک رپورٹ کے مطابق صرف 35 فیصد صارفین ایک ماہ میں اپنی ڈیوائس پر ایپس ڈاؤن لوڈ کرتے ہیں۔

موبائل فون کی معلومات

موبائل فون کی معلومات

اپنا تبصرہ بھیجیں