ایرانی وزیر خارجہ ایک روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے 37

ایرانی وزیر خارجہ ایک روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

ایرانی وزیر خارجہ ایک روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان سعودی مملکت کے ساتھ سفارتی تعلقات معمول پر لانے کے بعد سعودی عرب کے پہلے سفارتی دورے پر ریاض پہنچ گئے ہیں۔

  خبر رساں ادارے روئٹرز نے ایرانی وزارت خارجہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی دعوت پر سعودی مملکت کا دورہ کر رہے ہیں۔

  ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی آئی ار این اے نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان ایک روزہ دورے پر ریاض پہنچ گئے ہیں جہاں ہوائی اڈے پر سعودی نائب وزیر خارجہ نے ان کا استقبال کیا۔

  ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کے بعد سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے جون میں تہران کا پہلا سرکاری دورہ کیا۔  دریں اثناء سعودی وزیر خارجہ نے اپنے ایرانی ہم منصب سے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان 1992 ورلڈکپ فاتح قرار پی سی کی معذرت

واضح رہے کہ ایران نے 6 جون کو سعودی عرب میں اپنا سفارت خانہ سات سال بعد دوبارہ کھول دیا تھا۔  رواں سال مارچ میں ایران اور سعودی عرب کے درمیان چین کی ثالثی میں ایک معاہدہ طے پایا تھا جس کے تحت سفارتی تنازع ختم کرنے اور تعلقات کی بحالی پر اتفاق کیا گیا تھا۔

  سن 2016 میں سعودی عرب نے تہران میں سعودی سفارت خانے پر مظاہرین کے حملے کے بعد ایران سے تعلقات منقطع کر لیے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں