سعودی بادشاہ اور ولی عہد کی جانب سے امیر قطر سے اظہار تعزیت 29

سعودی بادشاہ اور ولی عہد کی جانب سے امیر قطر سے اظہار تعزیت

سعودی بادشاہ اور ولی عہد کی جانب سے امیر قطر سے اظہار تعزیت

سعودی عرب کی قیادت نے ہفتے کے روز امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے شاہی خاندان کے سینئر رکن شیخ محمد بن حمد بن عبداللہ بن جاسم الثانی کے انتقال پر تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہم شیخ محمد بن حمد کے اہل خانہ سے تعزیت اور دلی دکھ کا اظہار کرتے ہیں۔

سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے امیر قطر کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں شیخ محمد بن حمد کے اہل خانہ سے دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

مزید معلومات کے لیے لمحہ اردو وزٹ کریں

دوسری جانب قطر نیوز ایجنسی کے مطابق شیخ محمد بن حمد بن عبداللہ بن جاسم الثانی 21 جولائی کی صبح انتقال کر گئے۔

شیخ محمد بن حمد کی نماز جنازہ ہفتہ کو نماز مغرب کے بعد دوحہ کی امام محمد ابن عبدالوہاب مسجد میں ادا کی گئی اور انہیں الریان قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں