ایشیا کپ 2023ء کی ٹرافی کی پاکستان میں تقریب رونمائی 31

ایشیا کپ 2023ء کی ٹرافی کی پاکستان میں تقریب رونمائی

ایشیا کپ 2023ء کی ٹرافی کی پاکستان میں تقریب رونمائی

لاہور: ( لمحہ اردو ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2023 کی ٹرافی کی تقریب رونمائی ہوئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے کہا کہ پاکستانی عوام کرکٹ میں بہت دلچسپی رکھتے ہیں، ہماری مہمان نوازی اور انتظامات مثالی رہے ہیں۔

ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ ایشیاکپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا بہترین انداز میں انعقاد کریں گے، 15 سال بعد پاکستان میں انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کا انعقاد خوش آئند ہے، انہوں نے کہا کہ ہم چیمپئنز ٹرافی 2025 کے میزبان بھی ہیں۔

مزید ممعلومات کے لیے لمحہ اردو وزٹ کریں

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نے کہا کہ ملتان کے شائقین خوش ہیں کہ وہ ایشیا کپ کی میزبانی کر رہے ہیں، پاکستانی ٹیم کے لیے بہترین کارکردگی دکھانے کا اچھا موقع ہے۔

ذکا اشرف نے کہا، “ملک کے تاریخی مقامات پر کرکٹ کو واپس لانا میری اولین ترجیح ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے یہ بہترین موقع ہو گا کہ وہ ہائی پریشر، ہائی پروفائل میچز اپنی بہترین کارکردگی کے ساتھ کھیلے اور ایشیا کپ کا ٹائٹل دوبارہ حاصل کرے جو اس نے آخری بار 2012 میں جیتا تھا۔”

انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں تمام صلاحیتیں موجود ہیں اور ایشیا کپ میں غیر معمولی کارکردگی انہیں آئندہ مقابلوں کے لیے بھی بھرپور اعتماد فراہم کرے گی۔

اس موقع پر وقار یونس نے کہا کہ پاکستان میں اتنے سالوں بعد ایشیا کپ کا انعقاد خوش آئند ہے، اس کا کریڈٹ حکومت اور پی سی بی کو جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں