
بابراعظم کی سری لنکا کے خلاف کامیابی ٹیم ایفرٹ قرار
گال: (لمحہ اردو) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ گال ٹیسٹ کی کامیابی میں تمام کھلاڑیوں کا کردار ہے۔ بطور کپتان میں کھلاڑیوں اور ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن ہوں۔
گال میں سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں فتح کے بعد گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ جیت میں تمام کھلاڑیوں کا کردار ہے، سعود شکیل اور سلمان آغا نے شاندار بیٹنگ کی، بطور کپتان میں کھلاڑیوں اور ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن ہوں۔
بابراعظم نے کہا کہ اس جیت سے ٹیم کے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے، کیونکہ گال ٹیسٹ میں اسپنرز کا غلبہ تھا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ محمد رضوان ہمارے اہم کھلاڑی ہیں لیکن کوشش کرتے ہیں کہ حالات کے مطابق بہترین پلیئنگ الیون کے ساتھ کھیلیں۔
مزید ممعلومات کے لیے لمحہ اردو وزٹ کریں
یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے گال میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ 24 جولائی سے کولمبو میں شروع ہوگا۔