بھارتی سکول نصاب کی کتاب میں بابراعظم کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل 98

بھارتی سکول نصاب کی کتاب میں بابراعظم کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

بھارتی سکول نصاب کی کتاب میں بابراعظم کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

بھارت میں آٹھویں جماعت کے نصاب کی کتاب میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کی تصویر شائع کر دی گئی ہے۔ سوشل میڈیا پر بھارتی صارفین کی جانب سے شیئر کی گئی کتاب کے ایک صفحے کی تصویر میں بابر اعظم کو کئی دیگر کرکٹرز کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔

اس کتاب کے اسپورٹس سیکشن میں کرکٹرز کو شامل کیا گیا ہے، جو آٹھویں جماعت کے طلباء کے نصاب میں شامل ہے۔ یہ صفحہ دس بین الاقوامی کرکٹرز کی تصاویر پر مشتمل ہے۔ شروع میں لکھا ہے کہ کرکٹ ہندوستان میں بہت مقبول کھیل ہے اور کرکٹرز کو مشہور شخصیات سمجھا جاتا ہے۔ طالب علموں سے پوچھا گیا ہے کہ ذیل میں دی گئی تصاویر سے آپ کے پسندیدہ کرکٹر کا ‘نیک نیم’ کیا ہے۔

ان کرکٹرز میں اے بی ڈی ویلرز، سچن ٹنڈولکر، کرس گیل، ویرات کوہلی، یزندرا چہل، روی چندرن ایشون، روہت شرما، ایم ایس دھونی اور بابراعظم شامل ہیں جن کے ‘نیک نیم’ بغیر کسی ترتیب میں لکھے گئے ہیں تاکہ طلبہ کا امتحان لیا جا سکے۔ کرکٹرز کے عرفی ناموں میں ‘گاڈ آف کرکٹ’، ‘رن مشین’، ‘ہٹ مین’، ‘ایش’، ‘بوبی’، ‘گبر’، ‘یونیورس باس’، ‘مسٹر 360’، ‘اوزی’ اور ‘کیپٹن کول’ شامل ہیں۔ اس سے قبل بابر اعظم کی کور ڈرائیو کا ذکر بھی سوشل میڈیا کی زینت بن چکا تھا۔

بھارتی سکول نصاب کی کتاب میں بابراعظم کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

‘پاکستان میں فزکس کے طلباء کے لیے بابر اعظم کور ڈرائیو’ کا آغاز اس وقت ہوا جب درسی کتاب کا اسکرین شاٹ ریڈیٹ پر پوسٹ کیا گیا، جو کہ ایک امریکی سوشل نیوز ایگریگیٹر، مواد کی درجہ بندی اور بحث کے پلیٹ فارم ہے۔

مزید ممعلومات کے لیے لمحہ اردو وزٹ کریں۔۔۔

کرکٹ کے ذیلی ریڈیٹ پر پوسٹ کردہ ایک اسکرین شاٹ میں لکھا ہے، “بابر اعظم پاکستان میں فیڈرل بورڈ کے 9ویں جماعت کے نصاب میں شامل ہیں۔” اسکرین شاٹ میں ‘کائنیٹک انرجی’ سے متعلق مثال میں پوچھا گیا ہے کہ ‘بابر اعظم 150 جے فورس کے ساتھ کور ڈرائیو کھیلتے ہیں اور اگر گیند کا وزن 120 گرام ہے تو یہ کس رفتار سے باؤنڈری تک پہنچے گی؟ ‘ مثال کے دوسرے حصے میں لکھا ہے کہ ‘اس رفتار تک پہنچنے کے لیے ایک فٹبالر کو 450 گرام کے فٹ بال کو کس طاقت سے لات مارنی چاہیے’۔

اپنا تبصرہ بھیجیں