
پیٹرول کی قیمت میں پانچ روپے کمی، ڈیزل کی قیمت برقرار
پاکستان میں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کمی کی ہے۔ جبکہ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ ہوا ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق منگل اور بدھ کی درمیانی شب 12 بجے سے کیا گیا ہے۔
منگل کو وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سرکاری ٹی وی پر اعلان کیا کہ پیٹرول کی قیمت 272 روپے فی لیٹر سے کم کر کے 267 روپے فی لیٹر کر دی گئی ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ ’ڈیزل کی قیمت میں کمی نہیں کی گئی اور یہ 280 روپے فی لیٹر رہے گی۔ مٹی کے تیل کی قیمت 15 روپے فی لیٹر کمی سے 187 روپے 73 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 12 روپے کمی سے 184 روپے 68 پیسے ہوگئی ہے۔
مزید ممعلومات کے لیے لمحہ اردو وزٹ کرتے رہیں
وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ یکم فروری کو حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 35 اور 35 روپے فی لیٹر جبکہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 18 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا تھا۔