پٹھان کا باکس آفس پر راج دنیا بھر سے ایک ہزار کروڑ روپے کما لیے 94

پٹھان کا باکس آفس پر راج دنیا بھر سے ایک ہزار کروڑ روپے کما لیے

پٹھان کا باکس آفس پر راج دنیا بھر سے ایک ہزار کروڑ روپے کما لیے

پٹھان کا باکس آفس پر راج دنیا بھر سے ایک ہزار کروڑ روپے کما لیے

بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی سپر ہٹ فلم ’پٹھان‘ نے دنیا بھر سے ایک ہزار کروڑ انڈین روپے جو کہ پاکستانی 25 ارب روپے بنتے ہیں کا کاروبار کر لیا ہے۔

پٹھان کا باکس آفس پر راج دنیا بھر سے ایک ہزار کروڑ روپے کما لیے

فلم کی ریلیز کے چوتھے ہفتے بھی فلم کی بھارت سمیت دنیا بھر کے باکس آفس پر دھوم مچا رکھی ہے۔

منگل کو یش راج فلمز کی جانب سے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر اعلان کیا گیا ہے کہ ’پٹھان نے دنیا بھر سے دس ارب انڈین روپے کما لیے ہیں۔

‘پٹھان ریلیز کے پہلے مرحلے میں یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی انڈین فلم بن گئی ہے۔

دوسری جانب باکس آفس کے تجزیہ کار ترن آدرش نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ فلم نے انڈیا بھر سے 500 کروڑ انڈین روپے کما لیے ہیں۔‘ایکشن اور تھرلر سے بھرپور یہ پہلی انڈین فلم ہے جس نے 500 کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے۔

اس کے علاوہ ’پٹھان‘ نے تیز ترین 500 کروڑ روپے کمانے والی پہلی فلم بننے کا اعزاز بھی اپنے نام کرلیا ہے۔

ان تمام کامیابیوں کے بعد فلم کی نظریں 2017ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’باہو بلی 2‘ کے باکس آفس کے ریکارڈ کو توڑنے پر مرکوز ہیں۔’باہو بلی 2‘ نے بھارت سے 510 کروڑ انڈین روپے کا کاروبار کیا تھا۔ کنگ خان کی فلم کو یہ ریکارڈ توڑنے کے لیے صرف مزید 10 کروڑ درکار ہیں۔

لمحہ اردو

یاد رہے کہ ’پٹھان‘ نے 25 جنوری کو اپنی ریلیز کے پہلے دن انڈیا بھر سے 57 کروڑ انڈین روپے کا کاروبار کر کے نیا ریکارڈ قائم کر لیا تھا۔

شاہ رخ خان، دیپکا اور جان ابراہم اسٹارر فلم یش راج فلمز کی اسپائی یونیورس کا سیکوئل ہے جس میں سلمان خان کی ٹائیگر سیریز اور ہریتک روشن کی وار بھی شامل ہے۔ سلمان خان نے ‘پٹھان’ میں بھی ایک مختصر کردار ادا کیا تھا جب کہ ‘وار’ کے کبیر (ہریتھک روشن) کا بھی فلم میں ذکر ہے۔

شاہ رخ خان نے فلم میں جاسوس کا کردار ادا کرنے کے بارے میں پیر کو سوال و جواب کے سیشن میں کہا کہ اب میں وہ کردار ادا کرنا چاہتا ہوں جو لوگ دیکھنا چاہتے ہیں۔ میں ایک اداکار کے طور پر بڑا ہوا ہوں۔ میری ذاتی ترجیح ختم ہو رہی ہے۔

‘پٹھان’ کے سیکوئل کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے شاہ رخ خان نے لکھا کہ ‘نہ صرف پٹھان 2 بلکہ میں خود اپنی تمام فلموں کا اعلان کروں گا اور آپ لوگوں کو بتاؤں گا۔ براہِ کرم اس وقت تک انتظار کریں جب تک میں سچ نہیں بتاؤں اور احمقانہ خبروں پر کان نہ دھریں۔’

شاہ رخ خان کی دو اور فلمیں بھی رواں سال ریلیز ہوں گی۔ ان کی دوسری فلم کا نام ‘جون’ ہے جس کی ہدایت کاری جنوبی ہند کے ہدایت کار ایٹلی کمار نے کی ہے۔ یہ فلم 2 جون کو ریلیز ہوگی۔ اس سال کے آخر میں کنگ خان راجکمار ہیرانی کی فلم ڈنکی میں نظر آئیں گے۔ فلم کرسمس کے موقع پر سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں