بابراعظم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد محمد عامر کو ہرا دیا 76

بابراعظم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد محمد عامر کو ہرا دیا

بابراعظم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد محمد عامر کو ہرا دیا

بابراعظم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد محمد عامر کو ہرا دیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں سیزن کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو رنز سے شکست دے دی۔

بابراعظم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد محمد عامر کو ہرا دیا

بابراعظم کی کپتانی میں پشاور زلمی کے 200 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 197 رنز بنا سکی

لمحہ اردو

۔ کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے 47 گیندوں پر 80 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

شعیب ملک 52 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کراچی کی جانب سے میتھیویڈ نے 23، حیدر علی نے 12 اور قاسم اکرم نے 7 رنز بنائے۔

شرجیل خان بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ پشاور زلمی کی جانب سے جیمی نیشام اور وہاب ریاض نے دو دو اور سلمان ارشاد نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ مقررہ 20 اوورز میں پشاور زلمی نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے۔

پشاور زلمی کی جانب سے ٹام کوہلر کیڈمور 92 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔ جبکہ پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم 68 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ کراچی کنگز کی جانب سے میر حمزہ، اینڈریو ٹائی، عمران طاہر اور بین کٹنگ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

کراچی کنگز کے لیے محمد عامر اور عماد وسیم مہنگے ترین بولر ثابت ہوئے۔ عامر نے 4 اوورز میں 42 رنز دیے جبکہ عماد 3 اوورز میں 42 رنز دے کر کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے۔

کراچی کنگز کی پلیئنگ الیون میں عماد وسیم، شرجیل خان، بین کٹنگ، حیدر علی، شعیب ملک، قاسم اکرم، میتھیو ویڈ، اینڈریو ٹائی، محمد عامر، عمران طاہر اور میر حمزہ شامل ہیں۔ بابر اعظم، محمد حارث، سعید ایوب، ٹام کوہلر، راجہ پاکشا، شکیب الحسن، جمی نیشام، وہاب ریاض، خرم شہزاد، سلمان ارشاد اور سفیان مقیم زلمی کی پلیئنگ الیون کا حصہ تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں