ترکیہ اور شام میں زلزلہ شدت 7.8 ریکارڈ، 11 ہزار ہلاکتیں 99

ترکیہ اور شام میں زلزلہ شدت 7.8 ریکارڈ، 11 ہزار ہلاکتیں

ترکی اور شام میں زلزلہ شدت 7.8 ریکارڈ، 11 ہزار ہلاکتیں

ترکیہ اور شام میں زلزلہ شدت 7.8 ریکارڈ، 11 ہزار ہلاکتیں

انقرہ: ترکیہ کی 100 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا زلزلہ، ترکیہ اور شام میں شدید زلزلے کے باعث 11 ہزار افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک ہزار سے زائد زخمی ہیں، کئی عمارتیں بھی ملبے کا ڈھیر بن گئیں، بڑے پیمانے پر امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ترکی میں شدید زلزلے سے عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا، زلزلے کے خوف لوگ سڑکوں پر نکل آئے، امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 7.8 ریکارڈ کی گئی ہے۔

ترک میڈیا کے مطابق زلزلے کے شدید ترین جھٹکے ایک منٹ تک محسوس کیے گئے، زلزلے کا مرکز ترکی سے 23 کلومیٹر جنوب میں تھا، جبکہ گہرائی 17.9 کلومیٹر تھی۔زلزلے کے سبب خوفزدہ لوگ گھروں سے باہر نکل آئے، زلزلہ مقامی وقت کے مطابق رات سوا 4 بجے آیا، جب بیشتر لوگ سوئے ہوئے تھے۔

مزید ممعلومات کے لیے لمحہ اردو وزٹ کریں

ترکیہ میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں، ریسکیو اداروں کی ٹیموں کے علاوہ مقامی افراد بھی ملبے تلے دبے افراد کو تلاش کر رہے ہیں۔زلزلے سے کہرمان، عثمانیہ، ملاطیا، دریار بکر سمیت 10 شہر زیادہ متاثر ہوئے۔ترک میڈیا کا کہنا ہے کہ شاکس ترکیہ کے وسطی علاقوں میں بھی محسوس کئے گئے جن کی شدت 6.7 ریکارڈ کی گئی، آفٹر شاکس تقریباً 11 منٹ بعد محسوس کئے گئے۔زلزلے کے جھٹکے قبرص، یونان، اردن، لبنان، جارجیا اور آرمینیا میں بھی محسوس کئے گئے۔

واضح رہے کہ ترکیہ میں 1939 میں بھی 7.8 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس میں 30 ہزار افراد زندگی کی بازی ہار گئے تھے، ترکیہ میں25 سال کے دوران 7 یا اس سے زیادہ شدت کے7 زلزلے آئے۔

ترک صدرترک صدر طیب اردوان نے زلزلے سے اموات کی تعداد 912 ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ترک صدر کا کہنا ہے کہ ترکیہ میں زلزلے سے اموات کی تعداد دس ہزار تک ہوگئی ہے اور 5 ہزار 383 افراد زخمی ہیں، زلزلے سے اموات کتنی بڑھیں گی، ابھی اندازہ نہیں لگا سکتے۔ان کا کہنا تھا کہ 45 ممالک سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں مدد کی پیشکش کر چکے ہیں، یہ زلزلہ 1939کے بعد اب تک کی سب سے بڑی تباہی ہے۔

ترک صدر کا ملک میں ایمرجنسی کا اعلانترک صدر طیب اردوان نے ملک میں ہولناک زلزلے کے بعد ایمرجنسی کا اعلان کر دیا ہے۔ترک صدر طیب اردوان نے زلزلے سے متاثر تمام شہریوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے کہ جلد از جلد اور کم سے کم نقصان کے ساتھ مل کر اس آفت سے نکل جائیں گے۔

امداد کی اپیلترکیہ کی ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی نے بھی بین الاقوامی امداد کی اپیل کر دی ہے۔ترک ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایجنسی کا کہنا ہے کہ زلزلےکے بعد سے اب تک 78 آفٹرشاکس محسوس کیے گئے ہیں، زلزلے سے کم ازکم 1ہزار 710 عمارتیں گر گئیں۔ترک حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں 2 ہزار 786 امدادی ٹیمیں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

ترک میڈیا کا کہنا ہےکہ آذربائیجان سے سرچ ریسکیو کے 370 ماہرین ترکیہ پہنچ رہے ہیں جب کہ امریکا نے بھی ترکیہ کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے اور کہا ہے کہ امریکا ترکیہ کی ہر طرح کی مدد کے لیے تیار ہے۔

صدر مملکت عارف علوی صدر مملکت

ڈاکٹر عارف علوی نے ترکیہ اور شام میں زلزلے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔انہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ دکھ کی اِس گھڑی میں پاکستانی عوام اور ميری ہمدردیاں ترکیہ اور شام کے ساتھ ہیں۔صدر مملکت نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثا کو صبر جمیل اور مرحومین کو سکون نصیب فرمائے ، انہوں نے دونوں ممالک میں زلزلے کے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے بھی دعا کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں