
ایزی پیسہ بھیجنے کا طریقہ
آج کل کے جدید دور میں جہاں تمام موبائل کمپنیوں نے اپنے صارفین کے لیے رقوم کی ترسیلات کو آسان بنانے کے لیے ایزی پیسہ جیسی اپنی موبائل فون ایپلیکیشن متعارف کروا رکھی ہیں۔ جن میں ایزی پیسہ (ٹیلی نار)، جاز کیش (جاز)، یوپیسہ (یوفون)۔
یہ بھی پڑھیں: بجلی کا بل چیک کرنے کا طریقہ
ان موبائل ایپلیکیشنز کے ذریعے ترسیلات زر ایک جگہ سے دوسری جگہ بھیجنا انتہائی آسان ہے لیکن اس کے لیے آپ کے پاس اسمارٹ فون اور اس میں انٹرنیٹ کا ہونا لازمی ہے۔ لیکن آج ہم آپ کو عام کی پیڈ والے موبائل فون سے پیسے بھجوانے کا طریقہ کار بتائیں گے۔

نمبر ١: آپ اپنے سادہ موبائل سے جس موبائل سم پر آپ کا ایزی پیسہ اکاؤنٹ بنا ہوا ہے #786* کوڈ ڈائل کریں گے۔ ایزی پیسہ اکاؤنٹ جس نمبر پر بنا ہوا ہے اس کا موبائل میں ہونا لازمی ہے۔

نمبر ٢: کوڈ ڈائل کرنے کے بعد آپ کے سامنے نیچے تصویر میں دی گئی فہرست میں سے آپ نے پہلے آپشن کا انتخاب کرکے 1 لکھ کر سینڈ کر دینا ہے۔

نمبر ٣: اب مندرجہ ذیل فہرست میں سے آپ نے موبائل اکاؤنٹ، شناختی کارڈ نمبر یا بینک اکاؤنٹ میں پیسے بھیجنے ہیں تو اس آپشن کا انتخاب کریں گے۔ چونکہ ہم ایزی پیسہ سے موبائل اکاؤنٹ کا طریقہ بتا رہے تو آپ نے پہلے آپشن کا انتخاب کرنا ہے۔

نمبر ٤: اس کے بعد اگلے مرحلے میں آپ کو جاز کیش، ایزی پیسہ، یو بی ایل اومنی، یو پیسہ وغیرہ جس موبائل اکاؤنٹ میں آپ نے پیسے بھیجنے ہیں اس کا انتخاب کر کے سینڈ کریں۔ ہم نے ایزی پیسہ کا انتخاب کیا ہے۔

نمبر ٥: اس کے بعد آپ کو جس ایزی پیسہ موبائل اکاؤنٹ پر پیسے بھیجنے ہوں اس کا نمبر لکھیں اور سینڈ کر دیں۔

نمبر ٦: نمبر لکھنے کے بعد جتنی رقم آپ نے بھیجنی ہے وہ لکھیں گے اور سینڈ کر دیں گے۔

نمبر ٧: جو نمبر آپ نے لکھا ہوگا اگر اس پر ایزی پیسہ اکاؤنٹ موجود ہوگا تو وہ اس اکاؤنٹ کا نام کہ جس پر وہ رجسٹر شدہ ہے آپ کے سامنے آجائے گا تصدیق کرنے کے بعد آپ نے اپنے اکاؤنٹ کا جو پانچ ہندسوں کا کوڈ ہے وہ لکھیں اور سینڈ کرنے پر آپ کے اکاؤنٹ سے جو رقم آپ نے درج کی تھی۔ دوسرے اکاؤنٹ پر منتقل ہو جائے گی۔

نوٹ۔ یہ تحریر آپ کو ایزی پیسہ اکاؤنٹ کے صحیح استعمال کے آگاہی کے لیے لکھی گئی ہے۔ مزید استعمال کی معلومات کے لیے آپ ایزی پیسہ کی ہیلپ لائن پر کال کرسکتے ہیں۔