93

اب واٹس ایپ صارف ڈیلیٹ کئے گئے میسج کواسکرین چیٹ پر واپس لائیں

سماجی رابطے کی ایپ واٹس ایپ نے نیا فیچر متعارف کرا دیا اب واٹس ایپ صارف ڈیلیٹ کئے گئے پیغام کو واپس واٹس ایپ سکرین چیٹ پر لا سکتے ہیں۔
واٹس ایپ کی جانب سے یہ فیچر دسمبر کے آغاز میں متعارف کرایا گیا تھا مگر اس فیچر کا استعمال تمام صارفین کے لیے نہیں تھا تاہم اب واٹس ایپ نے باضابط طور پر اس فیچر کو متعارف کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔
واٹس ایپ کا یہ نیا فیچر اینڈروئیڈ،ائی فون اور ڈیسک ٹاپ کے تمام صارفین کے لیے پیش کیا گیا ہے۔
عموماً یہ دیکھا گیا کہ صارفین جب کسی میسج کو ڈیلیٹ کرتے ہیں تو ڈیلیٹ فارایوری ون کی بجائے ڈیلیٹ فارمی کا انتخاب کر دیتے ہیں جس سے میسج بھیجنے والے صارف کے پاس سے تو ڈیلیٹ ہوجاتا ہے لیکن میسج موصول کرنے والے کے پاس سے ڈیلیٹ نہیں ہوسکتا اور اس کے پاس پہنچ جاتاہے۔
لیکن اب ایسا نہیں ہوگا غلطی سے ڈیلیٹ شدہ میسج کا احساس ہونے کے ساتھ صرف چند سیکنڈ کے لیے ان ڈو کا آپشن آئے گا جس کو دبانے سے ڈیلیٹ کیاگیا میسج واپس آپ کے پاس اجائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں