شاہین شاہ آفریدی کا نکاح 3فروری ہوگا رخصتی کی تاریخ بھی سامنے آ گئی


پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا نکاح پی ایس ایل کے آئندہ سیزن سے قبل 3فروری کو ہوگا جبکہ رخصتی کچھ عرصہ بعد ہوگی۔
شاہین شاہ آفریدی کی منگنی سابق کرکٹر شاہد آفریدی کی بیٹی انشا آفریدی کے ساتھ گزشتہ برس مارچ میں ہوئی تھی۔
منگنی کے بعد ہی شاہین شاہین شاہ آفریدی اور شاہد آفریدی دونوں خاندانوں نے رشتہ ہوجانے کی تصدیق کی تھی۔
جولائی میں جب شاہین شاہ آفریدی سے شادی کے بارے میں سوال کیا گیا تو جواب میں آفریدی نے جلد شادی کا عندیہ دیا تھا تاہم یہ بھی کہا تھا کہ ان کی منگیتر ابھی تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔
ذرائع کے مطابق انشا آفریدی کی شادی سے قبل شاہد آفریدی کی بڑی بیٹی اقصیٰ آفریدی کی شادی بھی ہوگی

اپنا تبصرہ بھیجیں