93

لاہور ہائیکورٹ نے”جوائے لینڈ”فلم پر پابندی یا ریلیز کرنے کا حکم دے دیا

لاہور ہائیکورٹ نے جوائے لینڈ فلم پر پابندی کا 15 دن میں فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات و ثقافت کو سینما گھروں میں فلم جوائے لینڈ کی نمائش پر پابندی سے متعلق زیر التواء درخواست پر 15 دن میں فیصلہ کرنے کا حکم دیا ہے۔

منگل کو جسٹس مزمل اختر شبیر نے فلم پروڈیوسرز ثنا جعفری اور قاسم عباس کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزاروں کی جانب سے ایڈووکیٹ اسامہ خاور گھمن عدالت میں پیش ہوئے۔

اسی طرح وفاقی حکومت کی جانب سے قائم مقام اٹارنی جنرل ہارون میر پیش ہوئے۔

درخواست میں وفاقی حکومت، پیمرا، مرکزی فلم سنسر بورڈ اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزاروں کا موقف تھا کہ اسلام آباد میں ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی نے فلم کی ریلیز کی منظوری دی تھی اور پنجاب حکومت نے صوبے میں فلم کی ریلیز کی منظوری دی تھی لیکن بعد میں فیصلہ واپس لے لیا گیا۔

درخواست گزاروں نے صوبائی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت سے نوٹیفکیشن واپس لینے کی استدعا کی۔

درخواست گزاروں نے یہ بھی مؤقف اختیار کیا کہ درخواست دائر کرنے کے باوجود سماعت التوا کا شکار ہے۔

درخواست گزار نے عدالت سے یہ بھی استدعا کی کہ پنجاب میں فلم کی نمائش پر پابندی کے اقدام کو کالعدم قرار دیا جائے اور صوبائی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت کو جلد از جلد فیصلہ کرنے کا حکم دیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں