
فیفا ورلڈکپ فٹبال فائنل میسی کی ٹیم ورلڈ چیمپئن بن گئی
دوحہ: میسی کی ٹیم ارجنٹائن نے فیفا ورلڈکپ فٹبال فائنل میں فرانس کو پنالٹیز راؤنڈ میں شکست دے کر فٹبال چیمپئن بن گیا۔
لوسیل سٹیڈیم میں کھیلے گئے فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میں ارجنٹائن نے فرانس کو پنالٹی پر 2 کے مقابلے 4 گول سے شکست دے کر چیمپئن شپ کا تاج اپنے نام کر لیا۔
مقررہ 90 منٹ کے کھیل کے دوران دونوں ٹیموں کے درمیان میچ 2، 2 گول سے برابر رہا۔
ارجنٹائن کی جانب سے کپتان میسی نے 23ویں منٹ میں پنالٹی پر گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی جسے 36ویں منٹ میں ڈی ماریا نے گول کر کے برابر کر دیا۔ فرانس کے لیے ایمباپے نے 80ویں منٹ میں پنالٹی پر ٹیم کا پہلا گول کیا اور 81ویں منٹ میں دوسرا گول کر کے برتری ختم کر دی۔