38

پنجاب پولیس میں پروموشن کا کیس حل،نوٹیفیکشن جاری

ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی ریاض نذیر گرا کی ہدایت پر ڈی آئی جی پی ایچ پی صادق علی ڈوگر کی زیر صدارت ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔

ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی نے 17 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کو سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دی۔

محکمانہ ترقی کے لیے کل 25 نام زیر غور آئے جن میں سے 17 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کو سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ 08 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کو مختلف وجوہات کی بنیاد پر موخر کر دیا گیا۔

چیئرمین پروموشن کمیٹی ڈی آئی جی صادق علی ڈوگر نے کہا ہے کہ موخر ہونے والے افسران کی اسامیاں محفوظ ہیں جنہیں جلد از جلد اگلی ڈی پی سی میں ترقی دے دی جائے گی۔

ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرول ریاض نذیر گرا اور ڈی آئی جی پی ایچ پی صادق علی ڈوگر نے ترقی پانے والے اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کو مبارکباد دی اور کہا کہ وہ اپنے محکمانہ فرائض مزید لگن، محنت اور دیانتداری سے سرانجام دیں۔ پروموشن کمیٹی کے اجلاس میں ایس ایس پی پی ایچ پی ہیڈ کوارٹر عثمان اعجاز باجوہ، ایس ایس پی پی ایچ پی لاہور حماد رضا قریشی اور اے ڈی ایڈمن پی ایچ پی غلام محی الدین نے شرکت کی۔
،اس سے قبل پنجاب پولیس جمعہ کو 327 سب انسپکٹرز کو انسپکٹرز کے عہدے پر ترقی دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر چکی ہے۔

ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ-I شہزادہ سلطان کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (اے آئی جی) اسٹیبلشمنٹ بی اے ناصر کی سربراہی میں قائم ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی (ڈی پی سی) کی سفارشات کے بعد سب انسپکٹر کو اگلے رینک پر ترقی دی گئی ہے۔

تین روزہ کمیٹی کے اجلاس میں سنٹرل پولیس آفس لاہور میں محکمے میں 400 اسامیوں کو پر کرنے کے لیے 800 سب انسپکٹر کی ترقیوں کے کیسز کا جائزہ لیا گیا۔

پروموشن بورڈ پینل میں شامل افسران نے سب انسپکٹرز کے پیشہ ورانہ ریکارڈ کا تفصیلی جائزہ لیا۔ صوبہ بھر میں 329 سب انسپکٹرز کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دی گئی۔

ترقی پانے والے سب انسپکٹرز میں سے 42 کا تعلق لاہور ڈویژن، 89 کا راولپنڈی ڈویژن، 82 کا ملتان ڈویژن، 43 کا ڈی جی خان ڈویژن، 26 کا گوجرانوالہ ڈویژن، 19 کا فیصل آباد ڈویژن، 12 کا سرگودھا، 6 کا تعلق شیخو پورہ ڈویژن سے جبکہ بہاولپور کے 6، ساہیوال ڈویژن کے 3 اور پولیس کالج سہالہ کا ایک انسپکٹر شامل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں