49

ورلڈ بینک کی جانب سےپنشن اور ریٹائرمنٹ کے فوائد کے اخراجات کم کرنے کی تجویز

پنجاب میں پنشن اور ریٹائرمنٹ کے فوائد کے اخراجات کو کم کرنے کی سفارشات وزراء کی سربراہی میں پنشن ریفارمز کمیٹی کو پیش کر دی گئی ہیں۔

ورلڈ بینک کی جانب سے ریٹائرمنٹ کے فوائد میں 10 فیصد کٹوتی کی تجویز دی گئی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ریٹائر ہونے والے اہلکار کو 35 فیصد کے بجائے 25 فیصد گریجویٹی ادا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ورڈ بینک نے یہ تجاویز پنجاب ریسورس امپروومنٹ اینڈ ڈیجیٹل ایفیکٹیونس پروگرام کے تحت 15 ارب روپے سے 20 ارب روپے تک بچانے کے لیے دیں۔

اطلاعات کے مطابق پروجیکٹ پنجاب کو اپنے عوامی اخراجات میں کارکردگی بڑھانے، ٹیکس کے بڑے فرق کو ختم کرنے اور جاری عوامی مالیاتی انتظامی اصلاحات کو مزید گہرا کر کے انفراسٹرکچر اور انسانی سرمائے پر بڑھنے والے اخراجات کے لیے مالیاتی جگہ پیدا کرنے کا ہدف بنائے گا۔

ان اصلاحات کا مقصد حکومتی پالیسیوں کے نفاذ، خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے، اور بجٹ کی تشکیل اور مالیاتی رسک مینجمنٹ کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ منتخب عوامی خدمات کی فراہمی کے لیے ڈیجیٹل ٹکنالوجی کے بڑھتے ہوئے استعمال کے ذریعے مالیاتی خطرات کو کم کرنا ہے۔ رپورٹس کے مطابق پنجاب نے 20-2015 کے دوران عوامی مالیاتی انتظامی اصلاحات میں نمایاں پیش رفت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں