نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) نے بائیو میٹرک تصدیق کرانے کے لیے ہزاروں پنشنرز اور ریٹائرڈ ملازمین کے اکاؤنٹس عارضی طور پر معطل کر دیے ہیں، جس کی وجہ سے ان کے واجبات کی ادائیگی میں تاخیر ہو سکتی ہے۔
نیشنل بینک آف پاکستان نے پنشن کھاتہ داروں کو یہ بھی ہدایت کی ہے کہ وہ اپنا تازہ بائیو میٹرک کروائیں اور اپنے اکاؤنٹس کی بحالی کے لیے اپنا لائف سرٹیفکیٹ اور شادی کا سرٹیفکیٹ بھی ساتھ لائیں۔
ان دستاویزات کی تصدیق کے بعد اکاؤنٹس بحال کر دیے جائیں گے۔
