Infantino hailed the 2022 edition of the tournament. © Mustafa Yalcin / Anadolu Agency via Getty Images 39

قطر کی جانب سے فیفا فٹبال ورلڈکپ کی بہترین میزبانی، پوری دنیا معترف

قطر کی جانب سے فیفا فٹبال ورلڈکپ کی بہترین میزبانی، پوری دنیا معترف

FIFA World Cup Final

قطر میں فیفا فٹبال ورلڈکپ ایک دلچسپ فائنل کے بعد اپنے اختتام کو پہنچا۔ قطر میں کھیلے جانے والے فیفا ورلڈ کپ کا فائنل میچ ارجنٹائن اور اور فرانس کے درمیان کھیلا گیا اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد ارجنٹائن نے میچ 3-3 سے برابر ہونے کے بعد فرانس کو پنالٹیز میں 4-2 سے شکست دے دی۔ میسی نے بہت اچھی پرفارمنس دکھائی جبکہ فرانس نے بھی جواں مردی کے ساتھ مقابلہ کیا۔

مزید پڑھیں: فیفا ورلڈکپ فٹبال فائنل میسی کی ٹیم ورلڈ چیمپئن بن گئی

جبکہ دوسری طرف مشرقی وسطیٰ میں منعقد ہونے والے تاریخ کے پہلے میگا ایونٹ کی کامیاب انعقاد پر قطر بھی مبارکباد کا مستحق ہے۔ فیفا فٹبال ورلڈکپ کے شروع ہونے سے پہلے مغربی میڈیا کی جانب سے قطر پر بہت تنقید کی گئی۔ لیکن قطر نے بہترین میزبانی کرتے ہوئے مغربی میڈیا کے پروپیگنڈے کو زمین بوس کردیا۔

جب سے فیفا نے قطر کو میزبان کے طور پر اعلان کیا تھا۔ اس وقت سے یہ ٹورنامنٹ تنازعات کا شکار رہا، قطر کی کا تارکین وطن کارکنوں، خواتین کے ساتھ برتاؤ اور ہم جنس پرستی کے حقوق پر اس کی پوزیشن بار بار زیر بحث آتی رہی۔

فیفا کے صدر گیانی اینفینٹینو نے دعویٰ کیا ہے کہ قطر میں ہونے والا ورلڈ کپ آج تک کے ٹورنامنٹ کا بہترین ایونٹ رہا ہے۔ انیہوں نے اتوار کو ارجنٹائن اور فرانس کے درمیان ہونے والے فائنل سے قبل ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے اظہار خیال کیا۔

انفینٹینو نے اپنے اختتامی پریس کانفرنس میں اس بات کی بھی تصدیق کی کہ 2026 ورلڈ کپ جس کی مشترکہ میزبانی امریکہ، میکسیکو اور کینیڈا کریں گے، اس میں 48 ٹیمیں شامل ہوں گی، حالانکہ ابتدائی طور پر طے شدہ فارمیٹ پر نظرثانی کی جائے گی۔ قطر میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں 32 ٹیموں نے حصہ لیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں