69

محرم الحرام کی سیکیورٹی انتظامات کو مؤثر بنانے کے لیے اسلام آباد پولیس کی فلیگ مارچ

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں محرم الحرام کے دوران سیکورٹی انتظامات کو مزید موثر بنانے اور امن و امان کی فضاء کو برقرار رکھنے کے لیے اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا فلیگ مارچ۔فلیگ مارچ کی قیادت ایس ایس پی آپریشنز ملک جمیل ظفر اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز نے کی۔
فلیگ مارچ میں اسلام آباد پولیس،پاک رینجرز،اسلام آباد انتظامیہ،اسلام آ باد ٹر یفک پولیس، ریسکیو-15، کمانڈوز، سیکورٹی اداروں کے افسران اور جوانوں نے حصہ لیا۔ فلیگ مارچ کا بنیادی مقصد محرم الحرام کے دوران سیکورٹی کو موثر بنانا، امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں