90

انڈیا نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

کامن ویلتھ گیمز کے گروپ اے کے میچ میں ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم نے اتوار کو ایجبسٹن برمنگھم میں پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

پاکستان کی کپتان بسمہ معروف نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ بارش کے باعث میچ کو 18 اوورز تک محدود کر دیا گیا۔

میچ میں پاکستان نے صرف 99 رنز بنائے اور اس کی تمام 10 وکٹیں 18 اوورز میں گر گئیں۔ پاکستان کی جانب سے منیبہ علی 30 گیندوں پر 32 رنز بنا کر سب سے زیادہ اسکورر رہیں۔ عالیہ رئیس 18 اور کپتان بسمہ معروف نے 17 رنز بنائے۔

بھارتی کرکٹر اسمرتی مندھانا نے 42 گیندوں پر ناقابل شکست 63 رنز بنائے۔ ہندوستانی بولر اسنیہ رانا نے ایک اوور میں دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ رادھا یادیو نے بھی دو وکٹیں اپنے نام کیں۔ رینوکا سنگھ، شفالی ورما نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں