117

سائیکل معیشت کی دشمن ہے جانئیے لمحہ اردو پر

‏سائیکل معیشت کی دشمن ہے
ایک ملٹی نیشنل بینک کے سربراہ نے
معاشی ماہرین کو اس وقت سوچ میں ڈال دیا
جب اُس نے کہا کہ
سائیکل ملکی معیشت کے لیے تباہی کا باعث ہے
کیا…؟
سب ماہرین نے حیران ہو کر پوچھا

ماہرین میں سے “سی، ای، او” نے کہا
اِس لیے کہ سائیکل چلانے والا کار نہیں خریدتا
وہ کار خریدنے کے لیے قرض بھی نہیں لیتا
انشورنس نہیں کرواتا
پیٹرول بھی نہیں خریدتا
اپنی گاڑی سروس اور مرمت کے لیے نہیں بھیجتا
کار پارکنگ کی فیس ادا نہیں کرتا

وہ ٹول پلازوں پر ٹیکس بھی ادا نہیں کرتا
سائیکل چلانے کی وجہ سے صحت مند رہتا ہے
موٹا بھی نہیں ہوتا
صحت مند رہنے کے باعث وہ دوائیں نہیں خریدتا
ہسپتالوں اور ڈاکٹروں کے پاس نہیں جاتا
حتیٰ کہ ملک کے جی ڈی پی میں کچھ بھی شامل نہیں کرتا

اُس کے برعکس
ہر نیا فاسٹ فوڈ آؤٹ لیٹ
اپنے ملازمین کے علاوہ کم از کم تیس طرح کے لوگوں کے لیے
روزگار کا سبب بنتا ہے
جن میں ڈاکٹر، امراض قلب کے ماہر
ماہرِ معدہ و جگر، ماہر ناک کان گلہ
دندان ساز، کینسر سپیشلسٹ، حکیم
اور میڈیکل اسٹور مالکان وغیرہ شامل ہیں

چنانچہ یہ بات ثابت ہوئی کہ
سائیکل معیشت کی دشمن ہے
اور مضبوط معیشت کے لیے صحت مند افراد سخت نقصان دہ ہیں.
نوٹ:- پیدل چلنے والے معیشت کے لیے اور بھی خطرناک ہیں
کیونکہ وہ سائیکل بھی نہیں خریدتے

اپنا تبصرہ بھیجیں