137

بجلی کا بل چیک کرنے کا طریقہ

بجلی کا بل چیک کرنے کا طریقہ

کبھی کبھار بجلی صارفین کو بجلی کا بل دیر سے موصول ہونے کی وجہ سے ان کو اپنا بل جرمانے کے ساتھ ادا کرنا پڑتا ہے۔ اس مسئلے کے حل کے لیے ہم آپ کو بل کی مقرر وقت ادائیگی سے تقریباً دس دن پہلے اپنا بجلی کا بل چیک کرنے کا طریقہ بتائیں گے۔ اس سے آپ کو یہ فائدہ ہوگا کہ کسی وجہ سے اگر آپ کو بل موصول نہیں ہوتا تو آپ آن لائن اپنا بل چیک کر کے اور اسے کسی پرنٹنگ شاپ سے پرنٹ کرا کے بھی وقت پر جمع کرا سکتے ہیں۔ جس سے بےجا پریشانی اور یقینی جرمانہ سے چھٹکارا حاصل کیا جا سکتا ہے۔

بجلی کا بل چیک کرنے کا طریقہ


1۔ اپنے موبائل فون پر نیچے دیے گئے اپنے علاقے کے الیکٹرک سپلائی کمپنی کی ویب سائٹ پر کلک کریں۔
2۔ اس کی بعد آپ کے گزشتہ ماہ کے بجلی کے بل پر درج اپنے بجلی کے میٹر کا ریفرینس نمبر لکھیں اور Search کے بٹن پر کلک کریں۔
3۔ آپ کا بجلی کا بل آپ کے سامنے آجائے گا۔ آپ اسے پرنٹ یا صرف ڈاؤنلوڈ بھی کر سکتے ہیں۔

پاکستان کے مختلف شہروں کی بجلی کے بل چیک کرنے کی ویب سائٹس


گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی
فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی
اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی
ملتان الیکٹرک پاور کمپنی
پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی
حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی
سکھر الیکٹرک پاور کمپنی
کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی
ٹرائبل الیکٹرک سپلائی کمپنی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں