انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے کا طریقہ
اگر آپ اپنے انسٹاگرام کو حد سے زیادہ استعمال کرنے کی عادت سے تنگ ہیں یا آپ یہ ایپ استعمال کر کے تھک چکے ہیں تو ہم آپ کو اس آرٹیکل میں آپ کا انسٹاگرام آکاوئنٹ ڈلیٹ کرنے کا طریقہ کار بتائیں گے۔
انسٹاگرام ایک سوشل میڈیا ویب سائٹ ہے جس آپ اپنے دوستوں اور فیملی کے ساتھہ تصاویر شئیر کر سکتے ہیں، انٹرٹینمنٹ کے اعتبار سے یہ ایک بہت شاندار ویب سائٹ ہے لیکن ممکن ہے کہ آپ چند وجوہات کی بنا پر اس ایپ کو مستقل طور پر یا کچھہ عرصے کے لیے چھوڑنا چاہتے ہوں۔ ان وجوہات میں شامل ہیں کہ آپ کا لگاؤ انسٹاگرام سے اتنا ہو گیا ہے کہ آپ اپنے گھریلو کاموں کو اس ایپ کے استعمال کی وجہ سے نظر انداز کر رہے ہیں یا آپ کو اس ایپ میں دن بدن بڑھتے ایڈز سے کسی قسم کا شکوہ ہے یا ایسا بھی ہو سکتا ہے کہ آپ کو اس ایپ کی گزشتہ کے بارے میں گزشتہ خبر جس میں یہ شامل ہے کہ اس ایپ نے اپنے صارفین کے فون نمبرز اور ای میل لیک کئے سے مسلہ ہو۔
اپنے انسٹاگرام آکاوئنٹ کو مستقل طور پر ختم کرنے کے لیے مندرجہ ذیل اسٹیپس کو فالو کریں۔
نمبر 1۔ اپنی پروفائل پر جائیں۔
نمبر 2۔ اس کے بعد مینیو بٹن کے آئکن پر کلک کریں۔
نمبر 3۔ اسکرین کے دائیں جانب اخر پر سیٹنگز کے بٹن پر ٹیپ کریں۔
نمبر 4۔ پھر ہیلپ کا بٹن دبائیں۔
نمبر 5۔ پھر ہیلپ سینٹر پر کلک کریں۔
نمبر 6۔ مینجنگ آکاوئنٹ پر کلک کریں۔
نمبر 7۔ ڈیلیٹ آکاوئنٹ پر کلک کریں۔
نمبر 8۔ اس کے بعد ہاؤ ٹو ڈیلیٹ آکاوئنٹ پر ٹیپ کریں۔
نمبر 9۔ پھر نیچے جا کر ڈیلیٹ یور آکاوئنٹ پیج پر کلک کریں۔
جب آپ یہ سب کچھہ کر لیں گے تو آپ کو اپنے آکاوئنٹ کو ڈیلیٹ کرنے کی وجہ پوچھی جائے گی وہاں سے کسی بھی وجہ کا انتخاب کریں۔ پھر آپ سے آپ کا پاسورڈ اینٹر کرنے کا کہا جائے گا، اپنا پاسورڈ لکھہ کر پرمننٹلی ڈیلیٹ آکاوئنٹ پر کلک کریں۔
