78

کوڈی روڈز ڈبلیو ڈبلیو ای لیجنڈ انڈرٹیکر کو اپنا پسندیدہ ریسلر مانتے ہیں

ڈبلیو ڈبلیو ای انٹرٹینمنٹ کے لیے ریسلنگ کرنے والے سپر اسٹار کوڈی روڈز نے ایک پروگرام میں بتایا کہ وہ کونسے ڈبلیو ڈبلیو ای سپر سٹار ہیں جن کو انہوں نے ہمیشہ اپنا آئیڈیل مانا ہے۔

ڈبلیو ڈبلیو ای کے سابق ریسلر آج کل اے ای ڈبلیو ریسلنگ پروموشن کے لیے کام کرتے ہیں۔ ایک پروگرام میں انہوں نے ڈبلیو ڈبلیو ای رائل رمبل کا واقع شئیر کرتے ہوئے بتایا کہ جب وہ اپنے پہلے رائل رمبل میچ میں شرکت کر رہے تھے تب جس نمبر پر وہ رنگ میں داخل ہوئے اندر بہت سے مشہور ریسلرز موجود تھے جن میں سے ایک انڈر ٹیکر بھی تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کا پہلا رائل رمبل میچ تھا اور انہیں سمجھہ نہیں آ رہی تھی کہ وہ کیا کریں۔

انہوں نے بتایا کہ ڈبلیو ڈبلیو ای کے لیجنڈری ریسلر انڈر ٹیکر نے انہیں میچ کے دوران اچھا پرفارم کرنے میں بہت مدد کی۔ انہوں نے کہا کہ ڈبلیو ڈبلیو ای کے ریسلرز میں انڈر ٹیکر ایسے ریسلر ہیں جن کو ہمیشہ انہوں نے پسند کیا ہے اور انڈر ٹیکر نے انہیں ڈبلیو ڈبلیو ای میں آنے کے لیے بہت زیادہ انسپائر کیا ہے۔

ڈبلیو ڈبلیو ای کے لیجنڈری ریسلر انڈر ٹیکر کی فین فالونگ بہت زیادہ ہے اور ڈبلیو ڈبلیو ای کے سب سے بہترین ریسلرز میں شمار کیے جاتے ہیں۔ ان کی انرنگ پرفارمینس کی بہت سراہا گیا ہے، اس کے ساتھہ ان کے مائک پر بھی صلاحیت بہت کمال کی ہے۔ انہوں نے اپنے کرئیر میں چند بہترین پروموز دیے گئے ہیں۔

کوڈی روڈز بھی اسی لیے انڈر ٹیکر کو اپنا فیورٹ ریسلر قرار دیتے پیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں