شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ کیا رضوان بھائی ہم ریٹائرمنٹ لے لیں؟ ویڈیو وائرل 104

شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ کیا رضوان بھائی ہم ریٹائرمنٹ لے لیں؟ ویڈیو وائرل

شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ کیا رضوان بھائی ہم ریٹائرمنٹ لے لیں؟ ویڈیو وائرل

لندن: قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے انگلش کاؤنٹی چیمپئن شپ میں میڈیم فاسٹ باؤلنگ کر کے شائقین کو دنگ کر دیا۔ شاہین شاہ آفریدی بھی داد دیے بغیر نہ رہ سکے۔

محمد رضوان کی بولنگ

پاکستانی وکٹ کیپر محمد رضوان رواں سیزن میں انگلش کاؤنٹی میں سسیکس ٹیم کی نمائندگی کر رہے ہیں جب کہ انہوں نے ڈرہم کے خلاف ڈرا میچ کے دوران بولنگ بھی کی تھی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

سسیکس کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل سے شیئر کی گئی ویڈیو میں پاکستانی وکٹ کیپر کو مختصر رن اپ کے ساتھ مخالف ٹیم کے خلاف سخت گیند بازی کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔  انہوں نے دو اوورز میں پانچ رنز دیے لیکن کوئی وکٹ نہ لے سکے۔  رضوان کی بولنگ دیکھ کر قومی فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے ٹویٹ کیا، “رضی بھائی، کیا ہمیں اب ریٹائرمنٹ لے لینا چاہیے؟  کیا کر رہے ہو کچھ ہمارے لیے بھی تو چھوڑ دیں”۔

اسی میچ کے دوران ہندوستانی بلے باز پجارا اور محمد رضوان نے ٹیم کو ڈبل سنچری کا سٹینڈ فراہم کیا۔  واضح رہے کہ انگلینڈ کی سرزمین پر جاری کاؤنٹی کرکٹ میں 15 سال کے طویل عرصے کے بعد پاکستان اور بھارت کے کھلاڑی ایک ٹیم میں ایک ساتھ کھیلتے ہوئے نظر آئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں