65

بابر اعظم کون ہیں جانیے

بابر اعظم ایک پاکستانی کرکٹر ہیں جو کہ اس وقت کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرتے ہیں۔ بابر اعظم کا تعلق پاکستان کے مشہور شہر لاہور سے ہے اور انہوں نے اپنے کرئیر کی تمام ڈومیسٹک کرکٹ لاہور کے کیے ہی کھیلی ہے۔ بابر اعظم پاکستانی کرکٹرز کامران اکمل، عمر اکمل اور عدنان اکمل کے رشتے میں کزن ہیں اور اپنے خاندان میں پاکستان کرکٹ کی نمائندگی کرنے والے چوتھے شخص ہیں۔ اس سے پہلے تینوں اکمل برادران پاکستانی کرکٹ ٹیم کی انٹرنیشنل کرکٹ میں نمائندگی کر چکے ہیں۔

بابر اعظم انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنے آپ کو ایک بہترین بیٹسمین کے طور پر منوا رہے ہیں اور اس وقت ون ڈے انٹرنیشنل رینکنگز میں سر فہرست ہیں۔ بابر اعظم نے انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹس میں بھی شرکت کی اور پاکستانی ٹیم کے لیے نچلے لیول پر بھی فیصلہ کن پرفارمینسز دیں۔ پاکستانی ویکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد کی کپتانی میں جیتے جانے والی 2017 چیمپیئن ٹرافی میں بابر اعظم پاکستانی ٹیم کا اہم حصہ تھے۔

بابر اعظم کرکٹ میں بال بوائے کے طور پر بھی کام کرتے رہے۔ پاکستان سپر لیگ میں بابر اعظم کراچی کنگز کی نمائندگی اور قیادت کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ بابر اعظم نے پی ایس ایل کے میدان میں بھی بہت رنز اسکور کیے اور اپنے آپ کو ایک شاندار بیٹسمین کے طور پر منوایا۔ سال 2020 کی پی ایس ایل کے دوران بابر اعظم ٹورنامنٹ کے سب سے زیادہ رنز اسکور کرنے والے پلئیر رہے اور اسی سال کراچی کنگز نے پی ایس ایل کی ٹرافی بھی اپنے نام کی۔

بابر اعظم کی اچھی بیٹنگ کا راز ان کی پارٹنرشپس بنانے کی صلاحیت بھی ہے جس کی وجہ سے اپنی اننگز کو آگے بڑھانے اور ٹیم کے مجموعی اسکور کو آگے بڑھانے کیلئے کوشش کرتے ہیں۔ بابر اعظم کی پاکستانی کرکٹ ٹیم میں فخر زمان، امام الحق، محمد رضوان، محمد حفیظ اور شعیب ملک کے ساتھ پارٹنرشپس بہت ہی زبردست جاتی ہیں اور جب بھی وہ ان کھلاڑیوں میں کسی کے ساتھ شراکت داری جڑتے ہیں تو پاکستانی ٹیم کامیابی کی طرف جاتی ہے۔

فرنچائز کرکٹ میں بھی بابر اعظم کراچی کنگز کے مختلف کھلاڑیوں کے ساتھ شراکت داری قائم جڑنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرت ہیں اور شرجیل خان اور جو کلارک کے ساتھ ان کی شرکت داری ٹیم کے لیے ہمیشہ فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔

بابر اعظم پاکستان کرکٹ میں انضمام الحق اور محمد یوسف کے بعد آنے والے سب سے بہترین بیٹسمین تصور کیے جا رہے ہیں اور پاکستانی لیجنڈز جن میں شعیب آختر، محمد یوسف، انضمام الحق، یونس خان، شاہد آفریدی، عبدلرزاق، عمر گل سور بیشتر مزید پاکستانی لیجنڈز شامل ہیں کی توقعات کے مستقبل میں بابر اعظم پاکستانی کرکٹ کے تمام تر ریکارڈز توڑنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں اور 10000 ون ڈے انٹرنیشنل رنز اسکور کرنے کی بھی قابلیت رکھتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں