150

ہٹلر کون تھا جانیے

اڈولف ہٹلر ایک جرمن سیاستدان تھے جو کہ 1933 سے لے کر اپنی وفات تک جرمنی میں ڈکٹیٹر کے طور پر کام کرتے رہے۔ اڈولف ہٹلر کو طاقت پانے کا جنون تھا اور ان کو یہ طاقت پہلی بار جرمن سیاسی جماعت نازی پارٹی کے سربراہ بننے سے ملی۔ اوڈلف ہٹلر سال 1933 میں جرمن چانسلر بن گئے۔ انہوں نے جنگ عظیم دوئم کا آغاز 1 ستمبر 1939 کو پولینڈ پر حملہ کر کے کیا۔ وہ تمام ملٹری آپریشنز میں پیش پیش رہے اور جنگ عظیم کے دوران جرمن حکمت عملی انہی نے تیار کی۔

اوڈلف ہٹلر 20 اپریل 1889 کو آسٹریا میں پیدا ہوئے اور ان کی پرورش لینز شہر میں ہوئی جس کے بعد 20 ویں صدی کا پہلے دس سال انہوں نے وینا میں بسر کیے۔ سال 1913 میں اڈولف ہٹلر جرمنی میں مقیم ہو گئے۔ سال 1921 میں انہیں نازی پارٹی کا سربراہ منتخب کر لیا گیا۔ اڈولف ہٹلر کے دور حکومت میں جرمن اکانومی کو بہت زیادہ فائدہ پہنچا اور جرمنی کی معیشت بڑھنے لگی جس کی وجہ سے پورے ملک میں اڈولف ہٹلر کو بہت مقبولیت ملی۔ اڈولف ہٹلر نے کمیونزم اور کپٹلیزم کو یہودی سازش قرار دیا اور اپنے دور حکومت میں یہودیوں کو ملک سے نیست و نابود کرنے کا ارادہ کیا اور جنگ عظیم ایک کے بعد جرمن قوم کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کا بدلہ لینے کا بھی ارادہ کیا۔

اڈولف ہٹلر نے جنگ عظیم دوئم کے دوران اپنے ملک کی حکمت عملی میں دنیا کے کسی بھی لیڈر سے زیادہ کام کیا۔ ان کے فرانس، ناروے اور دوسرے یورپی ممالک کے خلاف ملٹری آپریشنز بہت کامیاب ثابت ہوئے۔ اڈولف ہٹلر نے اپنی زندگی سیاست کے نظر کر دی لیکن اڈولف ہٹلر اپنی محبوبہ ایوا بران سے 1929 میں ملے اور انہوں نے شادی 1945میں کی جس کے دوسرے دن ہی دونوں نے خودکشی کر لی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں