145

رومن رینز کون ہیں جانیے

رومن رینز ایک امریکی ریسلر اور اداکار ہیں جو اس وقت دنیا کی سب سے بڑی ریسلنگ کمپنی ڈبلیو ڈبلیو کے لیے اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ رومن رینز دنیا کے ایک عظیم ترین اور مقبول ریسلر ہیں جو کہ اب ایک طویل عرصے سے ڈبلیو ڈبلیو ای کے ساتھ منسلک ہیں۔ رومن رینز کے پاس سب سے طویل عرصے تک ڈبلیو ڈبلیو ای یونیورسل چیمپیئن رہنے کا اعزاز بھی ہے۔

رومن رینز نے اپنے کرئیر میں بہت سے بڑے ریسلرز کو دھول چٹائی ہے جن میں براک لزنر، جان سینا، انڈر ٹیکر، ٹرپل ایچ، ایج، سیتھ رالنز، بابی لیشلی، ڈریو میکنٹائر،کیون اوونز، بگ شو، بران سٹرومن، سیموا جو اور برے وائٹ جیسے نام شامل ہیں۔

رومن رینز نے اپنے ڈبلیو ڈبلیو ای کے کرئیر کے آغاز میں اپنی ریسلنگ ٹیم شیلڈ کے ساتھ کئی عرصے تک دوسری ڈبلیو ڈبلیو ای فیکشنز کا مقابلہ کیا اور ٹرپل ایچ، بٹیسٹا اور رینڈی آرٹن کی ٹیم ایولوشن کو بھی ڈبلیو ڈبلیو ای ارینا میں شکست دی۔ سال 2015 کا رائل رمبل جیتنے کے بعد رومن رینز نے اپنے پہلے ریسلمنیا مین ایونٹ میں ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپیئن شپ کے کیے براک لزنر کا سامنا کیا لیکن ٹائل جیتنے میں کامیاب نہ ہو پائے۔

رومن رینز کے ڈبلیو ڈبلیو ای کرئیر کے آغاز سے ہی ان کے ساتھ بہت سی امیدیں وابستہ تھیں اور تمام بڑے ریسلرز ان کو بہت ہائی ریٹ کرتے تھے، رومن رینز نے اپنے کرئیر میں یہ ثابت کیا کہ وہ واقعی ہی ایک بہت بڑے ریسلر ہیں اور وہ ان سے وابستہ تمام امیدوں پر پورا اترے۔

رومن رینز اس سال بھی ڈبلیو ڈبلیو ای میں پرفارم کر رہے ہیں اور اس وقت ڈبلیو ڈبلیو ای یونیورسل چیمپیئن ہیں۔ اس سال رائل رمبل ایونٹ میں رومن رینز سیتھہ رالنز کا سامنا کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں