55

دنیا کے امیرترین شخص Elon Musk نے ٹویٹر 44 ارب ڈالرز میں خرید لیا

دنیا کے امیرترین شخص Elon Musk نے ٹویٹر 44 ارب ڈالرز میں خرید لیا

واشنگٹن: امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا اور نجی خلائی کمپنی اسپیس ایکس کے مالک ایلن مسک نے مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹویٹر کو تقریباً 44 ارب ڈالر میں خریدنے پر اتفاق کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایلون مسک اور ٹویٹر کے درمیان 44 ارب ڈالر کا معاہدہ ہوا ہے جس کے بعد اب ٹویٹر کا کنٹرول دنیا کے امیر ترین شخص کے پاس چلا جائے گا۔   معاہدے کے مطابق Elon Musk ٹوئٹر کی خریداری کے لیے 54.20 ڈالر فی شیئر ادا کریں گے۔  معاہدے کے بعد ایلن مسک ٹوٹر کے واحد شیئر ہولڈر بن گئے ہیں۔

یہ دنیا کی کسی بھی نجی کمپنی کی جانب سے کی جانے والی اب تک کی سب سے بڑی سودے بازی ہے۔ Elon Muskک نے دو ہفتے قبل اعلان کیا تھا کہ وہ ٹویٹر کو خریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور مائیکروبلاگنگ سائٹ کے لیے 44 ارب ڈالر ادا کریں گے۔

ایلن مسک کی پیشکش ابتدائی طور پر ٹویٹر بورڈ نے مسترد کر دی تھی لیکن اب اس کے شیئر ہولڈرز سے کہا جائے گا کہ وہ اس معاہدے کی منظوری کے لیے ووٹ دیں۔ ایلن مسک نے کہا کہ نئے فیچرز ٹویٹر کو مزید بہتر بنائیں گے۔ اظہار رائے کی آزادی ایک فعال جمہوریت کی بنیاد ہے۔  ٹویٹر ایک ڈیجیٹل اسکوائر ہے جہاں انسانیت کے مستقبل سے متعلق اہم مسائل پر بات کی جاتی ہے۔

اس وقت یہ معلوم نہیں ہے کہ وہ عہدہ چھوڑنے کے بعد کیا کریں گے۔  ٹویٹر اس وقت ہندوستانی نژاد پراگ اگروال کی سربراہی میں ہے۔  انہوں نے گزشتہ سال نومبر میں ٹویٹر کے شریک بانی اور سابق سربراہ جیک ڈورسی کی جگہ لی۔

Elon Musk نے ٹویٹر بورڈ کو بولی کی دستاویزات میں واضح کیا کہ انہیں موجودہ انتظامیہ پر بھروسہ نہیں ہے۔ ایلون مسک 237.6 بلین کی دولت کے ساتھ دنیا کے امیر ترین آدمی ہیں۔  وہ الیکٹرک وہیکل ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا اور ایرو اسپیس کمپنی اسپیس ایکس کے مالک ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں