انضمام الحق ایک سابق پاکستانی کرکٹر ہیں جنہوں نے ایک طویل عرصے تک انٹرنیشنل کرکٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی نمائندگی گی۔ انہوں نے اپنے کرئیر میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لیے ورلڈکپ جیتنے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔ انہیں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی قیادت کرنے کا بھی اعزاز حاصل ہے۔ انضمام الحق نے سال 2007 کے ورلڈ کپ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا جس کے بعد انہوں نے مختلف کرکٹ ٹیموں کی کوچنگ میں بھی اپنی خدمات سر انجام دیں۔ انضمام الحق کو مختلف ٹی وی چینلز کے ایکسپرٹ پینل میں دیکھا جا سکتا ہے جہاں وہ کرکٹ سے متعلق اپنی ماہرانہ رائے کا اظہار کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
انضمام الحق پاکستان کے سب سے عظیم بلے بازوں میں سے ایک تصور کیے جاتے ہیں اور انہوں نے اپنے طویل کرئیر کے دوران کئی ریکارڈز بھی اپنے نام کیے۔ انضمام الحق نے ہندوستان کے خلاف کئی سیریز میں بھی پاکستان کی قیادت کی جن میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی۔
انضمام الحق پاکستانی کرکٹ کے معروف ترین بلے بازوں میں سے ایک ہیں، 1992 کے ورلڈ کپ سیمی فائنل میں انضمام الحق نے دھواں دار اننگز کھیل کر پاکستان کو کامیابی دلائی۔ انضمام الحق کی اس اننگز کی بدولت پاکستان فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوا جہاں پاکستان نے انگلینڈ جیسی مضبوط کرکٹ ٹیم کو شکست دے کر ورلڈ کپ اپنے نام کر لیا۔
انضمام الحق نے اپنے کرئیر میں دنیائے کرکٹ کے عمدہ گیند بازوں کا سامنا کیا جن میں بریٹ لی، گلین مگرا، شین وارن، جیسن گلیسپی، مکھایا اینٹینی، انڈرے نیل، انیل کمبلے، ظہیر خان، جیک کیلس، نیتھن بریکن، جیمز اینڈرسن، میتھیو ہوگارڈ، شین بانڈ اور بہت سے عظیم گیند باز شامل ہیں۔ انضمام الحق نے اپنے کرئیر میں ان تمام گیند بازوں کا دلیری سے سامنا کیا اور اچھے رنز اسکور کیے۔
