105

جان سینا کون ہیں جانیے

جان سینا ایک ریسلر اور اداکار ہیں جو کہ اس وقت ڈبلیو ڈبلیو ای کے ساتھ ایک فری ایجنٹ کے طور پر جڑے ہوئے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ فلم انڈسٹری میں بھی اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ جان سینا کو دنیا میں ایک عظیم ریسلر کے طور پر جانا جاتا ہے اور مقبولیت کے لحاظ سے شاید جان سینا دینا میں پہلے نمبر پر ہوں گے۔
جان سینا نے اپنے کرئیر کے آغاز سے ہی مقبولیت پا کی اور کئی مرتبہ ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپیئن شپس اپنے نام کی۔

جان سینا نے اپنے کرئیر کے بہترین ریسلنگ میچز رینڈی ارٹن، ٹرپل ایچ، بٹیسٹا، شان مائیکلز، کرٹ اینگل، انڈرٹیکر، ایج اور براک لزنر جیسے ریسلرز کے خلاف کھیلے۔ سال 2012 میں براک لزنر کے ڈبلیو ڈبلیو ای ریٹرن کے بعد براک لزنر کے پہلے میچ میں جان سینا نے انہیں شکست سے دوچار کیا۔ جان سینا ڈبلیو ڈبلیو ای رنگ میں سپنے مائیک سکلز کی وجہ سے جانے جاتے ہیں اور مانا جاتے ہے ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلرز میں پرومو کی نسبت سے جان سینا دنیا کے بہترین ریسلرز میں سے ایک ہیں۔

جان سینا پچھلے کئی سالوں سے مستقل طور پر ڈبلیو ڈبلیو ای کا حصہ کا نہیں رہ سکے لیکن اس کے باوجود فینز میں ان کی مقبولیت کم نہیں ہو سکی۔ جان سینا نے اپنے کرئیر میں کئی ریکارڈز بھی اپنے نام کیے۔ انہوں نے سنگلز مقابلوں کے سوا ٹیگ ٹیم ڈویژن میں بھی بہترین پرفارمینسز دیں۔ جان سینا سب سے زیادہ ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپیئن شپس جیتنے کے ریکارڈ میں ریک فلیر کے ساتھ برابر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں