شاہ رخ خان ایک ایسا نام ہے جس کو ناصرف برصغیر بلکہ پوری دنیا میں جانا جاتا ہے انہیں نے کئی مشہور فلموں میں کام کیا ہے اور اکثر اوقات ان کی فلموں کے مشہور ہونے کی وجہ اس فلم میں ان کی موجودگی بھی ہوتی ہے۔
ہم آپ کو اس آرٹیکل میں شاہ رخ کی شخصیت اور ان کے فیملی بیک گراؤنڈ کے بارے میں بتائیں گے۔ شاہ رخ خان 2 نومبر 1965 میں نیو دہلی میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنی ابتدائی زندگی کا بیشتر حصہ دہلی میں ہی بسر کیا۔ ان کے والد ایک بزنس مین تھے۔ انہوں نے اپنی جوانی میں سٹیج پلیز میں بھی حصہ لیا اور ان شوز میں وہ اپنی چند پسندیدہ اداکار جن میں دلیپ کمار اور امیتاب بچن شامل ہیں کی نقل کیا کرتے تھے۔
ان کے والد 1981 میں کینسر کی وجہ سے انتقال کر گئے اور ان کی والدہ 1991 میں شوگر کی کی وجہ سے انتقال کر گئیں۔
شاہ رخ خان نے اپنے کرئیر کا آغاز ڈرامہ سیریلز سے کیا اور اس میں کا فی مقبولیت پائی انہوں نے اپنی ادکاری میں بہتری کی وجہ ڈرامہ سیریلز کو بھی قرار دیا ہے۔
شاہ رخ خان کو کھیلوں میں بھی دلچسپی ہے اور اسی وجہ سے انہوں نے انڈین پریمیئر لیگ کی ٹیم کلکتہ نائٹ رائیڈرز بھی خریدی۔
انہیں اپنے کرئیر میں 14 مرتبہ فلم فیئر ایوارڈ مل چکا ہے جو کے بالی وڈ میں ایک بہت ہی اہم مقام رکھنے والا ایوارڈ ہے۔ وہ آنڈین فلم انڈسٹری میں کنگ خان یا بادشاہ خان کے طور پر بھی جانے جاتے ہیں۔ ان کے بادشاہ خان کہلائے جانے کی وجہ ان کی کی گئی فلم بادشاہ بھی ہے۔ ان کی مقبولیت اور فلموں کی کمائی کی وجہ سے انہیں دنیا کے سب سے زیادہ کامیاب فلم سٹارز میں شمار کیا جاتا یے۔ شاہ رخ خان پچھلے کئی سالوں سے کسی بہت بڑی فلم کا حصہ نہیں بن سکے لیکن اس کی وجہ اس کی ذاتی زندگی کی مصروفیات بھی ہیں، لیکن چند روز قبل شاہ رخ خان نے ایک نئی فلم کے لیے سائن کیا ہے جسے بھارت کے مشہور ڈائریکٹر راج کمار ہیرانی ڈائریکٹ کریں گے۔ فلم کا ٹائٹل ڈنکی ہے اور فلم 2023 میں ریلیز کی جائے گی۔
