سونا سستا ہوگیا
مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہوگیا۔ ہفتے کے روز سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی اور فی تولہ سونے کی قیمت میں 300 روپے کی کمی ہوئی۔
سونے کی فی تولہ قیمت 132,400 جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 257 روپے کی کمی ہوئی ہے۔ جس کے بعد دس گرام 113,512 روپے ہوگئی۔
سونے کی قیمتوں میں کمی کے بعد عالمی مارکیٹ میں مسلسل کمی کا رجحان ہے۔ ہفتہ کو عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 1520 ڈالر فی اونس پر مستحکم رہی۔ جبکہ گزشتہ 4 روز میں عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 58 ڈالر کی کمی آئی ہے۔