افغانستان سے ہونے والے حملے میں پاک فوج کے 3 جوان شہید 15

افغانستان سے ہونے والے حملے میں پاک فوج کے 3 جوان شہید

افغانستان سے ہونے والے حملے میں پاک فوج کے 3 جوان شہید

افغانستان سے ہونے والے حملے میں پاک فوج کے 3 جوان شہید۔ افغانستان سے دہشت گردوں نے شمالی وزیرستان میں پاکستانی فوجیوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 3 جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے ضلع دیواگر میں افغانستان سے متصل علاقوں سے دہشت گردوں نے پاکستانی فوجیوں پر فائرنگ کی۔

فائرنگ کے تبادلے میں حوالدار تیمور، نائیک شعیب اور سپاہی ثاقب نواز شہید ہوگئے۔   پاک فوج کی جانب سے موثر جواب دیا گیا اور مصدقہ انٹیلی جنس رپورٹس کے مطابق پاکستانی فوج کی فائرنگ سے دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان پہنچا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان دہشت گردوں کی جانب سے افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف سرگرمیوں کے لیے استعمال کرنے کی شدید مذمت کرتا ہے اور امید کرتا ہے کہ افغان حکومت مستقبل میں ایسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دے گی۔

پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کے خلاف پاکستان کی سرحدوں کے دفاع کے لیے پرعزم ہے۔ ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مضبوط کرتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں