168

خوبانی کی گری توڑ کر کھانا کس حد تک خطرناک ہوتا ہے؟ جانئے

خوبانی کی گری توڑ کر کھانا کس حد تک خطرناک ہوتا ہے؟ جانئے

کیا آپ بھی خوبانی کھانے کے بعد اس کی گری توڑ کر کھاتے ہیں؟ یہ کس حد تک خطرناک ہو سکتا ہے جان کر آپ کے ہوش اُڑ جائینگے۔ 

 

خوبانی موسم گرما کا پھل ہے۔ جس کے بے شمار طبی فوائد موجود ہیں۔ 

 

ماہرین صحت کے مطابق خوبانی  نیا خون بنانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرتا ہے جبکہ بہت سے افراد خوبانی کا بیج بھی توڑ کر بہت شوق سے کھاتے ہیں کیونکہ اس کے بیج کا ذائقہ بالکل بادام کی طرح کا ہوتا ہے۔ 

 

آج ہم آپ کو خوبانی کے بیج کو بادام سمجھ کر کھانے کے نقصان سے آگاہ کر رہے ہیں۔ 

 

 

یہ جاننا انتہائی ضروری ہے کہ خوبانی کے بیج میں موجود ایمگڈالن نامی جز جسم کے اندر جا کر سائنایئڈ زہر کی شکل اختیار کر لیتا ہے۔ جسے زیادہ مقدار میں کھانے سے موت بھی واقع ہوسکتی ہے۔ 

 

اس کے علاوہ خوبانی کی گری کھانے سے انسان کا سر چکرانا، الٹی اور شریانوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ 

 

خوبانی کے بیج کے حوالے سے عام طور پر یہ بھی کہا جاتا ہے کہ یہ کینسر کے مریضوں کے لیے کافی مفید ثابت ہوسکتا ہے۔

 

 

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں