130

آلو بخارے کے شربت کے حیران کن فوائد

آلو بخارے کے شربت کے حیران کن فوائد


آلو بخارا دیکھنے میں تو ایک چھوٹا سا پھل ہے لیکن اس کے حیرت انگیز فوائد آپ کو ششدر کردیں گے، یہ ناصرف ذائقے اور لذت سے مالا مال ہے بلکہ اس میں بڑی مقدار میں فائبر ، آئرن ، بیٹاکیروٹین اور پوٹاشیم پایا جاتا ہے۔

آلو بخارے کا جوس جسم میں آئرن کی کمی کو دور کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ جسم میں آئرن کی کمی خون کے سرخ خلیات میں کمی کا سبب بنتی ہے جو اینیمیا یعنی جسم میں خون کی کمی واقع کرتی ہے۔

آدھا کپ آلو بخارے کا جوس جسم کو تین ملی گرام آئرن فراہم کرتا ہے۔ اس طرح خون کی کمی کے مسئلے سے با آسانی بچا جا سکتا ہے۔

عام طور پر آلو بخارے کا شربت خشک آلو بخارے، عرق گلاب اور چینی سے تیار کیا جاتا ہے۔ یہ گرمی، قبض، خارش کے لیے مفید ہوتا ہے، اس کے علاوہ یرقان، پیاس اور  سر درد میں بھی فائدہ دیتا ہے۔


یہ بھی پڑھیں: تربوز کے جوس کے فوائد۔


آلو بخارے کا ایک تولہ گرم جوس استعمال کرنا گلے کے ورم اور قے کے لیے مفید ہوتا ہے۔ اگر گردوں میں تکلیف ہو یا پیشاب رک رک کر آتا ہو تو آلو بخارے کا استعمال اکسیر کا درجہ رکھتا ہے۔

شوگر (ذیابیطس) کے مریض بھی ترش آلو بخارے کا جوس استعمال کر کے خاطر خواہ فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ آلوبخارا بینائی کو طاقت دیتا ہے اور گردہ و مثانہ کی پتھری کو توڑنے میں بھی مدد فراہم کرتا ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں