95

رمضان میں کونسی غذائیں صحت کے لیے بہتر ہیں؟

رمضان میں کونسی غذائیں صحت کے لیے بہتر ہیں؟


طبی ماہرین نے رمضان المبارک میں چند ایسی غذائیں بتائی ہیں۔ جن کا استعمال فائدے مند ثابت ہو سکتا ہے۔  ماہرین کے مطابق سحر و افطار میں ہمیں کھانے پینے کی چیزوں پر خاص نظر رکھنی چاہئیے۔

رمضان میں سحری و افطار کے اوقات میں خصوصی کھانوں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ سحر و افطار کے وقت کیسی غذا کھانی چاہیئے اور کس طرح کے کھانوں سے اپنے اپک کو بچانا چاہیئے۔


سحری کے وقت کی غذائیں


۔ ۱۔  ۔سحری میں ایک پیالہ دلیہ دودھ میں ایک مٹھی میوے شامل کر کے استعمال کرنا نہایت فائدے مند ہے۔
۔ ۲۔  سحری میں چکی کے آٹے کی روٹی کا استعمال کیا جائے۔
۔ ۳۔  دلیہ یا دوسرے کسی غلے یا اسپغول کے چھلکے کا استعمال ہمیں دیر تک بھرے پیٹ کا احساس دلاتا ہے۔ 
۔ ۴۔  مچھلی، گوشت، مرغی اور انڈے کا استعمال بڑھائیں۔
۔۵۔  دودھ یا دودھ سے بنی ہوئی اشیاء کا استعمال بڑھائیں۔


افطاری کے وقت کی غذائیں


۔۱۔  افطاری کے وقت روزہ کھولنے کے لئے کھجور، دہی، پانی یا تازہ پھلوں کے جوس کا استعمال کریں۔
۔۲۔  ایسی غذائیں اپنے انتخاب کا حصہ بنائیں جن میں معدنیات کی وافر مقدار موجود ہو اور سفید چنوں کا بھی استعمال کریں۔
۔۳۔ ایسے پھلوں کا استعمال کریں جن میں پانی کی وافر مقدار موجود ہو ، جیسے تربوزہ، خربوز، کھیرا، انگور، سنگترہ، پپیتا اور انناس وغیرہ۔


دوسری جانب سحری کے وقت بہت زیادہ  پانی ایک ساتھ پی لینا نقصان دہ عمل ہے اس عمل سے معدہ پانی سے بھر جاتا ہے جو اکثر الٹی کا سبب بنتا ہے۔ واضح رہے کہ تیل میں  بنی چیزوں کا کم استعمال ہمیں صحت مند زندگی فراہم کرتا ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں