96

بروک لیسنر کون ہیں جانیے

بروک لیسنر ایک پروفیشنل ریسلر، مکسڈ مارشل ارٹسٹ اور ایک سابقہ امریکن فٹبال پلئیر ہیں، جو کہ اس وقت ڈبلیو ڈبلیو ای کے لیے اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ بروک لیسنر اس سے قبل یو ایف سی میں بھی پرفارم کرنے کا اعزاز رکھتے ہیں جہاں انہوں نے ہیوی ویٹ کیٹاگری میں چیمپیئن شپ بھی اپنے نام کی۔ بروک لیسنر 12 جولائی 1977 کو امریکی اسٹیٹ ساؤتھ ڈکوٹا کے شہر ویبسٹر میں پیدا ہوئے۔ بروک لیسنر نے اپنے کرئیر کا بیشتر عرصہ ڈبلیو ڈبلیو ای کے اریناز میں گزارا ہے اور دنیا بھر میں ڈبلیو ڈبلیو ای کے ریسلر ہونے کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ بروک لیسنر نے ڈبلیو ڈبلیو ای کو پہلی مرتبہ سال 2002 میں جوائن کیا اور کمپنی میں اپنی خدمات سر انجام دیں۔

لیسنر نے اپنے طویل ریسلنگ کرئیر میں ڈبلیو ڈبلیو کے مقبول ترین ریسلرز کا سامنا کیا ہے جن میں انڈرٹیکر، جان سینا، ٹرپل ایچ، گولڈ برگ، رینڈی ارٹن، رے میسٹریو، جیف ہارڈی، ایدی گریرو، اسٹون کولڈ اور بیشتر اور سپر اسٹارز شامل ہیں۔ حال ہی میں جب بروک لیسنر نے ڈبلیو ڈبلیو ای میں واپسی کا اعلان کیا تب سے ڈبلیو ڈبلیو ای رنگ میں وہ سیتھ رالنز، ڈریو میکنٹائر، کوفی کنگسٹن، بران سٹرومین، برے وائٹ، ڈنیل برائن، رومن رینز اور سی ایم پنک جیسے ریسلرز کا سامنا کر چکے ہیں۔

بروک لیسنر کا کرئیر ڈبلیو ڈبلیو ای میں ہونے والے مقبول ترین مقابلوں سے بھرا ہوا ہے اور ان کی کارکردگی کو ڈبلیو ڈبلیو ای کے تمام ریسلرز اور فینز بہت سراہتے ہیں۔ بروک لیسنر اس وقت بھی ڈبلیو ڈبلیو ای کے ساتھ وابستہ ہیں۔ حال ہی میں وہ ریسلمنیا 2022 کے مین ایونٹ میں بھی شریک تھے جہاں انہیں رومن رینز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ بروک لینسز رومن رینز سے شکست کے بعد ابھی تک ڈبلیو ڈبلیو ای میں دوبارہ نظر نہیں آئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں