جاز پاکستان کے ٹیلی کمیونیکیشن نیٹورک سے ایک بہت ہی مشہور اور بڑا نیٹورک ہے، پورے پاکستان میں اس کو استعمال کرنے والے کروڑوں افراد موجود ہیں اور یہ ایک بہت ہی وسیع نیٹورک ہے۔
آج کل انٹرنیٹ کا دور ہے اور تمام موبائل فونز استعمال کرنے والے افراد انٹرنیٹ کی سہولت کو ضرور استعمال کرتے ہیں اور اس سے فایدہ اٹھاتے ہیں۔ انٹرنیٹ پر جاز نیٹورک کی آفرز اور پیکجز کی تمام معلومات آپ لمحہ اردو پر دیکھہ سکتے ہیں جس کے بعد آپ اپنے لیے صحیح انٹرنیٹ، کال یا ایس ایم ایس پیکج کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ جہاں آپ انٹرنیٹ کی مختلف ویب سائٹس سے پیکجز کی معلومات حاصل کر سکتے ہیں وہاں ہی جاز اپنے استعمال کرنے والوں کےلئے ایک ایپ بھی لایا ہے جو کہ پلے سٹور پر جیز ورلڈ کے نام سے موجود ہے۔
یہ جاز ایپ آپ کو استعمال کرنے کے لیے پہلے اس پر اکاؤنٹ بنانے کی ضرورت ہوتی ہے آپ اس ایپ پر آکاؤنٹ اپنے فون نمبر کی مدد سے بنا سکتے ہیں۔ جب آپ اس پر اکاؤنٹ بناتے ہیں تو آپ کو اپنے نمبر کے ساتھہ کوئی پاسورڈ بھی رکھنا پڑتا ہے۔
اس ایپ پر آپ مختلف آفرز اور پیکجز کی معلومات دیکھہ سکتے ہیں اور وہاں سے اپنے لیے بہترین کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ جاز ورلڈ ایپ اپنے استعمال کرنے والوں کو بہت سے سہولیات فراہم کرتا ہے۔
جاز ایپ پر اگر آپ روز لاگ ان ہوں تو جیز آپ کو روزانہ فری انٹرنیٹ بھی دیتا ہے جو کہ آپ اسی دن کے اندر استعمال کر سکتے ہیں، اس انٹرنیٹ کی معیاد ہر دن پچھلے دن سے زیادہ ہوتی جاتی ہے اور ساتویں دن آپ کو سب سے زیادہ انٹرنیٹ دیا جاتا ہے پھر دوبارہ یہی سائیکل اگلے سات دن کے لیے دھرایا جاتا ہے۔
اس طرح آپ کو یہ ایپ استعمال کرنے سے فری انٹرنیٹ ملتا رہتا ہے اور آپ ہمیشہ انٹرنیٹ کے ساتھہ کونیکٹڈ رہ سکتے ہیں۔
